ہر ماہ ایک ارب سے زائد افرادٹک ٹاک پر مستند کہانیاں شیئر کرنے، بامعنی رابطے قائم کرنے اور کمیونٹی کی تلاش کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ اب تک تقریباً 25 ملین ویڈیوز کے ذریعے،ذہنی صحت کے بارے میں گفتگوMentalHealth# اور ذہنی صحت کے متعلق آگاہی (MentalHealthAwareness#)کو فروغ دینے کے حوالے سے ہمارا مقصد ایک ایسے ماحول کو فروغ دینا ہے جہاں لوگ محفوظ طریقے سے اپنے فلاحی سفر کا اشتراک کرسکیں۔ ذہنی صحت کے اس عالمی دن کے موقع پر ہم اپنی کمیونٹی کے لیے مستند کانٹینٹ اور قابل اعتماد وسائل تک رسائی کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا رہے ہیں۔
ہیڈ اسپیس کے ساتھ شراکت داری میں اپنی کری ایٹر کمیونٹی کی مدد کرنا
اپنی عالمی کری ایٹر کمیونٹی کی اعانت کے لیے اپنے مسلسل عزم کے مطابق ، ہم ایک نئے اقدام پر ہیڈ اسپیس کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں جس کا مقصد کری ایٹرز کو ان کی روزمرہ کی ذہنی صحت کے وسائل سے لیس کرنا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے ہم پاکستانی کری ایٹرز سمیت 20 ہزار عالمی کری ایٹرز کو ہیڈ اسپیس ایپ تک چھ ماہ کی مفت رسائی فراہم کر رہے ہیں۔ ایپ میں مختلف ماہرین کی زیر قیادت کام کرنے والے ذہنی صحت کے ٹولز اور کانٹینٹ شامل ہیں جو تناؤ کو کم کرنے ،مثبت طرز فکرکو فروغ دینے اور زندگی کے نشیب و فراز کو عمدگی سے عبور کرنے کے لیے لچک پیدا کرنے میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں ۔
ٹک ٹاک میں پاکستان کے ہیڈ آف کانٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد (Saif Mujahid) نے کہا کہ ”اپنی MentalHealthAwareness#مہم کے ذریعے ہمارا مقصد ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات چیت کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا اور اپنی کمیونٹی کو اُن کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے لیے بااختیار بنانا ہے۔“
ہیڈ اسپیس کی کنزیومر پارٹنرشپ اینڈ ڈسٹری بیوشن کی سربراہ ایما نیمٹن(Emma Nemtin) نے کہا: ”ہیڈ اسپیس ذہنی صحت کی مدد کو زیادہ قابل رسائی اور مؤثر بنانے کے مشن پر ہے۔ ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پرٹک ٹاک کے ساتھ مل کر ہماری امید یہ ہے کہ کری ایٹرز اپنی ذہنی صحت پر قابو پانے کے لیے بااختیار محسوس کریں اور زندگی کے تمام نشیب و فراز کے دوران ہیڈ اسپیس کو ایک وسائل کے طور پر استعمال کریں۔“
ٹک ٹاک پر لاکھوں افراد اپنی صحت کے سفر کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے کے لیے آتے ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ لوگوں کے لیے ذہنی صحت کے بارے میں قابل اعتماد معلومات اور وسائل تک رسائی کس قدر ضروری ہے۔ٹک ٹاک کے گلوبل ہیڈ آف ٹرسٹ اینڈ سیفٹی آؤٹ ریچ اینڈ پارٹنرشپس ، ویلیئنٹ رچی(Valiant Richey) نے کہا کہ جب ہم ذہنی صحت کا عالمی دن منا رہے ہیں تو ہم نے اپنی کری ایٹرز کمیونٹی کو ہیڈ اسپیس سے ماہرین کی قیادت والے ٹولز اور وسائل تک مفت رسائی فراہم کرکے اُن کی مدد کرنے کے طریقوں کو مضبوط کیا ہے۔
ایک محفوظ اور معاون آن لائن کمیونٹی کو فروغ دینا
آن لائن اور آف لائن ،اپنی کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہمارے لیے دونوں طرح سے اہم ہے۔ ہم دنیا بھر کے ماہرین، شراکت داروں اور مشن سے چلنے والی تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ مستند معلومات شیئر کی جاسکیں، اپنی فلاح و بہبود کے وسائل تک رسائی فراہم کی جاسکے، اور ایک معاون آن لائن کمیونٹی کا فروغ جاری رکھا جاسکے ۔
ہم آن لائن نقصان دہ کانٹینٹ کو روکنے کے لیے اپنی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حال ہی میں مینٹل ہیلتھ کوالیشن کے تھرائیو پروگرام (The Mental Health Coalition’s Thrive program) کے بانی اراکین میں شامل ہوئے ہیں۔ تھرائیو پروگرام میں اپنی شرکت کے ذریعے، ہم اپنی خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے بارے میں معلومات کو محفوظ طریقے سے انڈسٹری پارٹنرز جیسے میٹا (Meta) اور اسنیپ چیٹ (Snapchat)کے ساتھ شیئر کریں گے۔ اس اشتراک کے ذریعے نہ صرف ٹک ٹاک پر بلکہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ہم اپنی صنعت میں مل کر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔
ذہنی تندرستی کی وکالت کرنا
دل کو چھولینے والے ذاتی WellBeing# کےسفر کو ریکارڈ کرنے سے لے کر SelfCare# اور StressRelief# کے بارے میں تجاویز کے اشتراک تک، ہماری عالمی برادری ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور مستند کہانیوں کے ذریعے ذہنی تندرستی کے بارے میں شعور اجاگر کرتی ہے۔
کری ایٹرز اور تنظیموں کے ساتھ رابطہ کریں جو ذہنی تندرستی کی وکالت کو بڑھانے میں سب سے آگے ہیں۔
- ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن (digitalrightsfoundation@) - تحقیق پر مبنی وکالت کرنے والی ایک رجسٹرڈ این جی او ہے جو انسانی حقوق، جمہوری عمل اور ڈیجیٹل گورننس کی حمایت کے لیے آئی سی ٹی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔
- اولاڈوک (@oladoc.com) -اولاڈوک پاکستان میں ایک ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم ہے۔ اولاڈوک آپ کو پاکستان کے بہترین ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات یا آن لائن ویڈیو مشاورت کرنے اور فوری طور پر اپائنٹمنٹ بک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ شفاف اور بدیہی پلیٹ فارم آپ کو مریضوں کے معائنے، فیس ، اطمینان کی سطح (score) ، اور انتظار کے اوقات کو چیک کرنے کا موقع دے کر صحیح ڈاکٹروں کا انتخاب کرنے میں مدد کرتا ہے۔
- مرہم (@marham.pk) - مرہم ایک پاکستانی ہیلتھ ٹیک پلیٹ فارم ہے جو مریضوں کو مستند ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں سے جوڑتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم آن لائن مشاورت، اپائنٹمنٹ بکنگ، لیب ٹیسٹ، اور ادویات کی فراہمی کی خدمات پیش کرتا ہے۔ 15,000 سے زائد مستند ڈاکٹروں اور ایک ملین سے زائد مشاورت کے ساتھ، مرہم کا مقصد پاکستان بھر میں لوگوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی، باکفایت اور آسان بنانا ہے۔
اپنی کمیونٹی کو ذہنی صحت کی بہتری کو ترجیح دینے کے لیے مزیدوسائل سے لیس کرنے کے لیے ، ہم نے خصوصی ایپ کے اندرکانٹینٹ اور تعلیمی وسائل تیار کیے ہیں تاکہ کری ایٹرز کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں اور ایک دوسرے کے ساتھ جڑ سکیں۔
ذہنی صحت سے متعلق آگاہی اور خواندگی کے حوالے سے اپنے عزم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہم نے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ فائڈز(Fides) نیٹ ورک کے ذریعے قابل اعتماد کانٹینٹ تیار کیا جا سکے اور غلط معلومات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ سنہ 2024ء میں ،ہمیں نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہفتے میں سنہ 2024 ءکے کونکورڈیا سالانہ سربراہ اجلاس اور گولز ہاؤس کی تقریبات میں ہماری شراکت داری پر تبادلہ خیال کرنے پر خوشی ہوئی، جس میں ذہنی صحت سے متعلق کانٹینٹ کریئٹ کرنے والوں، ماہرین تعلیم اور عالمی ادارہ صحت کے ساتھ دلچسپ گفتگو ہوئی۔
ہم اپنی کمیونٹی کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ #WorldMentalHealthDay، #MentalHealthAwarenes #MentalHealthAtWork، #DigitalHifazat اور #SelfCare جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے حوصلہ افزا کہانیاں اور ذاتی فلاح و بہبود کے سفر کا اشتراک کرکے ہمارے ساتھ شامل ہوں اور SelfCare# ہماری فلاح و بہبود کے گائیڈ پر جا کر اضافی صحت کے وسائل تک رسائی حاصل کریں۔