Safety25 جولائی، 2025
ٹک ٹاک نے 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی
پاکستان میں محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت، ہم نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رپورٹ پلیٹ فارم کی شفافیت، اعتماد سازی اور عالمی سطح پر صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس سہ ماہی کے دوران صرف پاکستان میں ہم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر دو کروڑ سے زائد (24,954,128) ویڈیوز کو حذف کیا۔ پلیٹ فارم پر فعال انداز میں حذف کرنے کی شرح نہایت بلند رہی، جہاں 99.4 فیصد ویڈیوز کو پیشگی طور پر شناخت کر کے ہٹا دیا گیا، جبکہ 95.8 فیصد ویڈیوز کو صرف 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا — جو خطرناک یا گمراہ کن کانٹنٹ کی بروقت روک تھام کو ظاہر کرتا ہے۔
عالمی سطح پر، اس عرصے میں اکیس کروڑ دس لاکھ (211 ملین) ویڈیوز کو حذف کیا گیا، جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی گئی مجموعی ویڈیوز کا تقریباً 0.9 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے 184,378,987 ویڈیوز کو خودکار نظام کے ذریعے نشاندہی کر کے حذف کیا گیا، جبکہ 7,525,184 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔ عالمی طور پر پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.0 فیصد رہی، اور 94.3 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔
مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 30.1 فیصد کانٹنٹ حساس یا بالغ نوعیت کا تھا، جو ٹک ٹاک کی پالیسیوں سے مطابقت نہیں رکھتا تھا۔ اس کے علاوہ، 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارات کی خلاف ورزی کی، جبکہ 15.6 فیصد ویڈیوز پرائیویسی اور سیکیورٹی کی خلاف ورزی کی مرتکب پائیں گئیں۔ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 45.5 فیصد ویڈیوز کو غلط معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا، اور 13.8 فیصد کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ یا ترمیم شدہ میڈیا قرار دیا گیا۔
ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ وہ تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور قابل اعتماد پلیٹ فارم فراہم کریں۔ یہ گائیڈ لائنز تمام صارفین اور کانٹنٹ پر مساوی طور پر لاگو ہوتی ہیں، اور ہم اپنے انفورسمنٹ اقدامات میں شفافیت اور مستقل مزاجی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
انسانی نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے، ہم مؤثر انداز میں ایسے کانٹنٹ کی شناخت اور جائزہ لیتے ہیں جو پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے منافی ہو۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا باقاعدہ اجراء اس بات کی دلیل ہے کہ ٹک ٹاک کانٹنٹ اور اکاؤنٹس کے حوالے سے اپنی شفافیت اور جوابدہی کے لیے پُرعزم ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ہم نہ صرف حساس اور نقصان دہ کانٹنٹ کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں بلکہ وہ غلط معلومات اور ترمیم شدہ میڈیا کے خلاف بھی سخت اقدامات کر رہے ہیں تاکہ پلیٹ فارم کی ساکھ اور صارفین کا اعتماد برقرار رہے۔
سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے مکمل اعداد و شمار، ہماری کانٹنٹ پالیسیوں، انفورسمنٹ ٹولز اور دیگر رہنمائی کانٹنٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ہمارے ٹرانسپیرنسی سینٹر ملاحظہ کریں، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
Safety25 جولائی، 2025
Pakistan