آج ہم اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو نئی تقویت بخش رہے ہیں۔ یہ ٹک ٹاک کمیونٹی کا حصہ بننے کے اصول اور معیارات ہیں جو ہمارے پلیٹ فارم پر موجود ہر فرد و واحد پر لاگو ہوتے ہیں۔

ان کمیونٹی گائیڈ لائنز کے حصّہ کے طور پر، پہلی بار، ہم ٹک ٹاک کمیونیٹی پرنسیپلز جاری کر رہے ہیں جس کی مدد سے لوگوں کو ان فیصلوں کے بارے میں سمجھایا جائے گا جن کی مدد سے ہم ٹک ٹاک کو ایک محفوظ مقام بناتے ہیں اور اپنی طریقہ کار میں اعتماد بحال کرتے ہیں۔ یہ انسانی حقوق کی پاسداری سے پیوسته ہمارے عظم پر مبنی ہے اور انٹرنییشنل لیگل فریم ورک کے ساتھ منسلک ہیں۔

یہ پرنسیپلز ہمارے فیصلوں کی رہنمائی کرتے ہیں کہ ہم کانٹینٹ کس طرح ماڈریڈ کریں، تاکہ ہم منصفانہ عمل کریں، انسانی وقار کی حفاظت اور آزادی اظہار اور نقصان کو روکنے کے درمیان توازن برقرار کر سکیں۔

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز کی آج تک کی سب سے جامع اپ ڈیٹس سے آگاہ کرنے کے لیے، پلیٹ فارم نے بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے خودکشی کی روک تھام، اور علاقائی طور پر سیفٹی ایڈوائزری کونسل اور SMEX سے ان کی کمیونٹی اراکین کے علاوہ دنیا بھر کی 100 سے زیادہ تنظیموں سے مشورہ کیا ہے۔ ان کی مدد سے ٹک ٹاک کو اپنے قوانین کو مضبوط کرنے اور نئے خطرات اور ممکنہ نقصانات کا جواب دینے میں تقویت ملی۔ کچھ اہم تبدیلیاں درجہ ذیل ہے:

- ٹک ٹاک سینتھیٹک میڈیا، جو کہ وہ مواد ہے جو اے آئی ٹیکنولجی سے جاری ہوتا ہے، سے متعلق قوانین کو توسیع دے رہا ہے

- ٹک ٹاک 'قبیلہ' کا لفظ نفرت انگیز مواد اور اطوار سے متعلق پالیسیز میں حفاظتی صفت کے طور پر شامل کررہا ہے۔

- پلاٹ فارم شہری اور الیکشن کے وقار کی حفاظت بشمول حکومتی اور سیاسی پارٹی و شخصیات کے اکاؤنٹس تک اپنی رسائی سے متعلق اپنے کام کی مزید معلومات فراہم کرے گا۔

ٹک ٹاک کی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز 21 اپریل سے لاگو ہونگیں۔ پلیٹ فارم اپنے ماڈریٹرز کو اضافی تربیت فراہم کرے گا تاکہ ان نئے اصولوں اور معیارات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے میں مدد مل سکے۔

پچھلے فیڈبیک کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ہم نے اپنے قوانین اور معیارات کے بارے میں تمام معلومات ایک مقام پر جمع کردئیے ہیں تاکہ کانٹینٹ کریٹرز سے ے کر محققین تک ہر کوئی اپنی ضرورت کے مطابق معلومات حاصل کر سکے۔ ہم نے اپنے اصول و ضوابط موضوعات کے حساب سے الگ کرنے کی نئی سمت تلاش کی ہے اور ہر ایک کے لیے [مثلاََ طرزِعمل اور ذہنی صحت] ہم پہلے مختصراً بیان کرتے ہیں کہ ہم کن باتوں کی اجازت نہیں دیتے، اور پھر ہم مزید تفصیلات فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ ہم کیا اقدامات لے سکتے ہیں۔ ہم نے ماڈریشن سے متعلق چار اہم ستون واضع کئیے ہیں:

- خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹایا جائے

- میچیور کانٹنٹ صرف بالغان [18 سال یا اس سے زائد] دیکھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ کانٹنٹ کو ہر حال میں ٹک ٹاک کمیونیٹی گائیڈلائنز کی پاسداری کرنی ہوگی۔

- ایسا مواد جو وسیع افراد کے لیے نامناسب ہے، اُسے فور یو فیڈ کے لیے نااہل قرار دے دیا جائے۔

- معلوماتی ٹولز اور وسائل کے ساتھ ٹک ٹاک کی کمیونٹی کو بااختیار بنائیں تاکہ وہ اپنے تجربہ پر قابو برقرار رکھ سکیں۔

کمیونٹی گائیڈ لائنز کے لیے آج کی جاری کردہ ہماری اپ ڈیٹ ان کے نفاذ کی حکمت عملی کو بڑھا رہا ہے:

- ان اقدامات کے بارے میں مزید معلومات کا اشتراک کرنا جو ہم ان اکاؤنٹس کے خلاف کرتا ہے جو قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں، اپنی اس سال جاری کردہ اپ ڈیٹ کی پاسداری کرنا، اور واضح کرنا کہ وہ متعدد اکاؤنٹس استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے تاکہ کوئی جان بوجھ کر پلیٹ فارم کے قواعد یا ان کے نفاذ کو نظرانداز نہیں کریں۔

- ان تحفظات کو سمجھانا جن کو ہم تب مدنظر رکھتے ہے جب ہم عوامی مفادات پر مبنی اپنے قوانین کو نافذ کرتے ہیں، اور اُس مواد کے بارے میں نقطہ نظر ظاہر کرنا جو عوامی شخصیات پر تنقید کرتا ہے۔

- اس بارے میں مزید تفصیلات بیان کرنا کہ کیسے ہم معلوماتی لیبلز، انتباہات، اور آپٹ-ان اسکرینز کا استعمال کرتا ہے

ہم ان نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کرنے میں فخر محسوس کرتے ہے جو ہماری کمیونٹی کو ہمارے قوانین اور ان کے نفاذ کے بارے میں مزید شفافیت کی پیشکش کر رہا ہے۔ لوگوں کی آن لائن حفاظت یقینی بنانے کے لیے محنت درکار ہے، اور ہم ٹک ٹاک کمیونٹی میں ہر اس فرد کا اور ان تمام بیرونی ماہرین کے مشکور ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک کو اپنے قوانین کو آگے بڑھانے اور ابھرتے ہوئے خطرات سے ایک قدم آگے رہنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالا۔

ہمارا یقین ہے کہ ہر فرد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آن لائن محفوظ محسوس کرے، اور یہ کہ حفاظت کا احساس تخیل اور تخلیقی اظہار کی کنجی ہے۔ اسی لیے ہم پلیٹ فارم کو محفوظ اور عالمی برادری کے لیے جامع اور مستند گہوارہ بنانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھ رہے ہیں، تاکہ کانٹینٹ کریٹر نئیا کانٹیںٹ تیار اور دریافت کرسکیں اور ایک ساتھ جُڑ سکیں۔