پاکستان میں محفوظ اور مثبت آن لائن ماحول کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں میں مصروف ٹک ٹاک نے2024ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔ یہ رپورٹ ٹک ٹاک کی شفافیت، تحفظ اور شمولیت کے غیر متزلزل عزم کو اُجاگر کرتی ہےاور اعتماد کی تعمیر اور اپنی عالمی برادری کے لیے ایک محفوظ پلیٹ فارم کو یقینی بنانے کے لیے بھی اُس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

2024 ء میں،جنوری تا مارچ کے عرصے کے دوران ، ٹک ٹاک کے فعال اقدامات کے باعث دنیا بھر میں166،997،307 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریبا 0.9 فیصد ہے۔ اِن میں سے 129,335,793 ویڈیوز کی نشاندہی کی گئی اور اُنہیں نشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیز(automated detection technologies)کے ذریعے حذف کیا گیا تاہم مزید جائزے کے بعداُن میں سے 6,042,287 ویڈیوز کو بحال کر دیاگیا۔

شفافیت میں اضافے کے لیے ٹک ٹاک نے پہلی مرتبہ اپنے کمنٹ سیفٹی ٹولز کے ذریعے حذف کیے گئے اور فلٹر کیے گئے تبصروں کی تعداد جاری کیں ہیں۔ٹک ٹاک نے تین ماہ کے اِس عرصے میں کمنٹ سیفٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے 976,479,946 تبصروں کو حذف اور فلٹر کیا ۔

صرف پاکستان میں ، اس پلیٹ فارم نے پہلی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 20,207,878 ویڈیوز کے خلاف کارروائی کی، جن سے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ مزید برآں ، ٹک ٹاک نے جارحانہ طور پر اسپام اکاؤنٹس اور متعلقہ مواد کا تعاقب کیا اور خودکار اسپام اکاؤنٹس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مضبوط اقدامات پر عمل درآمد کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 93.9 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے محض 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا تھا ، اور اس طرح ، سہ ماہی کے لیےفعال انداز میں حذف کرنے کی شرح ،عالمی سطح پر، متاثر کن رہی جو 99.8 فیصد تھی۔ نوجوان صارفین کے تحفظ کی غرض سے ٹک ٹاک نے 13 سال سے کم عمر افراد کے 21,639,414 اکاؤنٹس بھی حذف کیے۔

ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو نہایت احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک ایسا ماحول بنایا جاسکے جو تمام صارفین کے لئے محفوظ ، جامع اور مستند ہو ۔ گائیڈ لائنز تمام کنٹنٹ اور صارفین پر یکساں طور پر لاگو کیں جاتی ہیں کیوں کہ ٹک ٹاک اپنے انفورسمنٹ کے اقدامات میں مستقل مزاجی اور شفافیت کے لیے کوشاں ہے۔

جدید ٹیکنالوجی اور انسانی نگرانی کے ذریعے ٹک ٹاک مؤثر طریقے سے ایسے کنٹنٹ کی نشاندہی کرتاہے اور جائزہ لیتا ہے جو گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرے۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا وقتا فوقتا اجراء کنٹنٹ اور اکاؤنٹ کے اقدامات کے پیمانے اور نوعیت کے بارے میں انسائٹس فراہم کرتا ہے، جو مکمل شفافیت کے حوالے سے ٹک ٹاک کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔

2024 ءکی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کے کنٹنٹ کی گائیڈ لائنز، ٹولز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ٹک ٹاک کا ٹرانسپیرنسی سینٹر ملاحظہ کریں، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔

مزید برآں ، ٹک ٹاک حذف کیے گئے کوورٹ انفلوئنس آپریشنز (Covert Influence Operations; CIO) نیٹ ورکس کا خلاصہ فراہم کرنا جاری رکھے گا ، جبکہ متاثر ہونے والے انفرادی آپریشنز کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات ایک نئی اور علیحدہ رپورٹ کی صورت میں دستیاب ہیں۔