ہم چاہتے ہیں کہ ٹک ٹاک پر لوگ ہمارے پلیٹ فارم پر تخلیق کرنے ،منسلک ہونے اور حصہ لینے میں بااختیار محسوس کریں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تخلیق کاروں اور ناظرین کو متعدد خصوصیات، ٹولز اور وسائل کی ایک بڑی رینج سے آراستہ کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے تجربے پر کنٹرول رکھ سکیں۔ آج ہم اس ٹول باکس میں ایک فیچر کا اضافہ کررہے ہیں جس سے آپ کی فیڈز میں تجویز کردہ مواد میں مزید سیاق و سباق لانے میں مدد ملے گی ۔
دیکھیے کہ آپ کے لیے مواد کیوں تجویز کیا جاتا ہے
TikTok For You فیڈز لوگوں کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ تصورات، تخلیق کاروں، مصنوعات اور تفریح کا ایک ناقابل یقین تجربہ حاصل کرسیکں ۔ ہمارا نظام ویڈیوز کی درجہ بندی کرکے مواد تجویز کرتا ہے جو ہماری ایپ پر آپ کی سرگرمیوں اور عوامل کے مجموعہ پر مبنی ہوتا ہے ، جس میں ان چیزوں کو ایڈجسٹ کرنا بھی شامل ہے جن سے بظاہر آپ کو دلچسپی نہیں ہوتی ۔ ہمارا مقصد متعلقہ اور تفریحی مواد کی ایک رینج پیش کرنا ہے۔
لوگوں کو یہ سمجھانے کے لیے کہ ان کے لیے مخصوص ویڈیو کیوں تجویزکی گئی ہے، ہم آنے والے ہفتوں میں ایک نیا ٹول متعارف کر رہے ہیں۔ جانیے کہ یہ ٹول کیسے کام کرتا ہے:
• اپنی For You فیڈ میں شیئر پینل پر ٹیپ کریں۔
• اس کے بعد ، "یہ ویڈیو کیوں؟" نامی سوالیہ نشان کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
• اس جگہ سے ، آپ وجوہات جان سکتے ہیں کہ آپ کو مخصوص ویڈیوکیوں تجویز کی گئی۔
ہمارا تجویز کردہ نظام تکنیکی ماڈلز پر مبنی ہے، لہٰذا ہم نے اس کی وجوہات کو حصوں میں کرکے تکنیکی تفصیلات کو زیادہ آسانی سے قابل فہم بنانے کی کوشش کی ہے ، مثلاً:
• صارف کے باہمی عمل ، جیسے کہ آپ جو مواد دیکھتے ہیں، پسند کرتے ہیں یا شیئر کرتے ہیں، جو تبصرے آپ پوسٹ کرتے ہیں، یا تلاش کرتے ہیں۔
• جن اکاؤنٹس کو آپ فالو کرتے ہیں یا آپ کے لیے تجویز کردہ اکاؤنٹس
• آپ کے علاقے میں حال ہی میں پوسٹ کیا گیا مواد
• آپ کے علاقے میں مقبول مواد
یہ فیچر ان بہت سے طریقہ کار میں سے ایک ہے جو ہم اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے والے لوگوں کے لیے بامعنی شفافیت لانے کے لیے کر رہے ہیں، اور اس مقصد کے لیے ہم نے متعدد اقدامات کو آگے بڑھایا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم ایسے مواد کے زمرے کے لیے رہنما خطوط شائع کرتے ہیں جو سفارش کے لیے نااہل ہیں، تجاویز کواپنی مرضی کے مطابق بنانے میں مدد کرنے والے ٹولز، اور تعلیمی وسائل جو اس بات کی وضاحت کرتے ہیں کہ ہمارے مواد کی سفارشات کیسے کام کرتی ہیں۔ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہم مواد کی سفارشات میں مزید وضاحت اور شفافیت لانے کے لیے اس فیچر کو وسعت دیتے رہیں گے ۔