ٹک ٹاک میں، ہم ہمیشہ اپنے کانٹینٹ کریئیٹرز اور کمیونٹی کو ایسے جدید ٹولز کے ساتھ بااختیار بنانے کی کوشش کرتے ہیں جو اظہار خیال کو تقویت دے۔آج ہم ٹک ٹاک پر ٹیکسٹ پوسٹس کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہیں جو ٹیکسٹ پر مبنی کانٹینٹ بنانے کا ایک نیا فارمیٹ جس سے تخلیق کاروں اپنے خیالات کا اشتراک اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ ٹیکسٹ پوسٹس کے ساتھ، ہم ٹک ٹاک پر ہر ایک کے لیے کانٹینٹ کی تخلیق کا دائرہ کار بڑھا کر، ان تحریری تخلیقی صلاحیتوں کو چمکنے کے لیے ایک مقام فراہم کر رہے ہیں جنہیں ہم نے تبصروں، کیپشنز اور ویڈیوز میں دیکھا ہے۔

کریئیٹ کرنے کا نیا طرز

کریئیٹرز ٹک ٹاک پرلائیو ویڈیوز، تصاویر، ڈیوٹس اور اسٹیچ سمیت متعدد اقسام کا کانٹینٹ کرتے آئے ہیں۔ ٹیکسٹ پوسٹس کا تعارف کانٹینٹ کے آپشنز میں ایک نیا اضافہ کرتا ہے جو کانٹینٹ کریئیٹرز کو آسانی سے اپنی کہانیوں، نظموں، ترکیبوں اور دیگر تحریری خوبیوں کو ٹک ٹاک پر شیئر کرنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے ساتھ کریئیٹ کرنا آسان بناتا ہے۔

کریئشن آسان بنانا

ٹیکسٹ پوسٹس کی تخلیق اور اشاعت آسان طرح سے ہوتی ہیں جس سے ٹیکسٹ کانٹینٹ کو شیر کرنا بے حد آسان ہوجاتا ہے۔ ٹیکسٹ پوسٹس کا طرز عمل اس طرح کا ہے:

ٹیکسٹ پوسٹ بنانا

کیمرہ صفحہ پر، صارفین کے پاس اب تین آپشنز ہیں: تصویر، ویڈیو اور ٹیکسٹ۔ ان میں سے ٹیکسٹ کا انتخاب کرنے سے آپ ٹیکسٹ کریئشن پیج پر پہنچ جائیں گے، جہاں تخلیق کار اپنے خیالات اور سوچ کو ی قلم بند کر سکتے ہیں۔

ٹیکسٹ پوسٹس مؤثر کرنا

پوسٹ پیج پر، صارفین کو کسٹمائزیشن کے مانوس آپشنز کا ایک مجموعہ ملے گا جن میں سائونڈ کو شامل کرنا، مقامات کو ٹیگ کرنا، کمنٹس کو فعال کرنا، اور ڈوئٹس کو مدعو کرنا شامل ہے۔یہ فیچرز ٹِک ٹاک پر آپکی پوسٹ کو کسی ویڈیو اور تصویر جتنا کی ممتاز اور جاذب نظر بناتے ہیں۔

مختلف فیچرز

ٹیکسٹ پوسٹس متعد ایسے فیچرز فراہم کرتی ہے جس سے آپ اپنے ٹیکسٹ بیسڈ کانٹینٹ کو سب سے بہترین بنا سکتے ہیں۔ ان میں شامل ہیں:

اسٹیکرز: کانٹینٹ کی مناسبت سے اسٹیکرز کا انتخاب کریں جو آپکے کانٹینٹ کا بھر پور ساتھ نبھائیں اور پوسٹ کے حسن میں اضافہ کریں۔

ٹیگز اور ہیش ٹیگز: ویڈیو اور تصاویر کی طرح کانٹینٹ کریئیٹرز اکاؤنٹس کو ٹیگ اور ٹرینڈنگ ہیش ٹیگز کا استعمل کر سکتے ہیں جو ٹاپک اور ٹرینڈ سے جڑا ہوا ہو۔

بیک گرائونڈ کلرز: بیک گرائونڈ کلرز کی ایک وسیع رینج میں سے انتخاب کر کے ٹیکسٹ پوسٹس کو سب سے الگ بناسکتے ہیں۔

سائونڈ شامل کرنا: موسیقی ٹک ٹاک میں مرکزی حثیت رکھتی ہے جس کے باعث اسے ٹیکسٹ پوسٹس میں ضم کیا جارہا ہے۔اب آپ موضوع ساؤنڈ ٹریک کا انتخاب کرسکتے ہیں جس سے ٹیکسٹ پوسٹس پڑھنے والوں کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

ڈرافٹ اور ڈسکارڈ کرنا: ویڈیو اور تصاویر کی طرح ڈرافٹز کو محفوظ کرکے اور غیر پبلشڈ پوسٹس کے ساتھ رکھا جاسکتا ہے تاکہ انہیں بعد میں استعمال کیا جاسکے یا مکمل طور پر ہٹایا جاسکے۔

ہم یہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں کہ ہماری کمیونٹی ٹیکسٹ پوسٹس کے ساتھ کیا تخلیق کرے گی، جو ٹک ٹاک پر آپکی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار اور اشتراک کا ایک نیا طریقہ۔