ہم نے کراچی میں منعقدہ ورکشاپ کا اختتام کیا۔ اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (Small & Medium Businesses) کو بااختیار بنانا تھا۔ GrowWithTikTok# کے نام سے منعقدہ اس ماسٹر کلاس نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے ایسے کاروبار ی اداروں کے مالکان، مارکیٹرز اور انٹرپرینیورز کے ایک متنوع گروپ کو اکٹھا کیا جو پلیٹ فارم پر اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ہمارے پلیٹ فارم کی طاقت کو استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے خواہشمند تھے۔
تمام دن جاری رہنے والے اس ورکشاپ میں شرکاء کو ہماری منفرد فیچرزسے فائدہ اٹھانے، نوجوان آبادی سے جڑنے اور تخلیقی طور پر اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کے بارے میں جامع تربیت فراہم کی گئی۔
ورکشاپ میں ماہرین کی زیر قیادت مختلف سیشنز کا ایک سلسلہ بھی منعقد ہوا جس میں ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے پروموشن کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ شرکاء کو طاقتور کنٹنٹ کو تخلیق کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے ٹولز، سامعین کومشغول رکھنے کے لیےبہترین طریقوں اور کیمپینز کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر حکمت عملی سے متعارف کرایا گیا۔ شرکاء نے یہ بھی سیکھا کہ ہمارے مصروف پلیٹ فارم کا مطلب ہے کہ چھوٹے کاروباری اداروں کو موجودہ اور ممکنہ صارفین تک پہنچنے کے لیے بہت زیادہ وسائل خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک ایسا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء کو ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز، پلیٹ فارم پر دستیاب سیفٹی فیچرز اور کانٹنٹ کو اعتدال میں رکھنےکے عمل کے بارے میں بتایا گیا۔ ان سیشنز کو معلوماتی اور انٹرایکٹو دونوں طرح سے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ شرکاء کوہمارے متنوع اور متحرک صارفین کے ساتھ مطابقت رکھنے والے کنٹنٹ کو بنانے کے بارے میں گہری انڈراسٹینڈنگ حاصل ہو۔
ایونٹ نے چھوٹے اوردرمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے نیٹ ورکنگ کا ایک قابل قدر موقع بھی فراہم کیا۔ان سیشنز کے دوران ایونٹ کے شرکاء مختلف صنعتوں سے تعلق رکھنے والے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے، انسائٹس کا تبادلہ کرنے اور مشترکہ چیلنجوں اور ان کے سولوشنز پر تبادلہ خیال کرنے کے قابل تھے۔ اس مشترکہ ماحول نے مقامی کاروباری اداروں کے درمیان کمیونٹی کے احساس کو فروغ دیا, جس سے مزید شراکت داری اور اجتماعی ترقی کی توقع ہے۔
یہ اقدام دنیا بھر میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ہمارے وسیع تر عزم کا حصہ ہے تاکہ اُنہیں ڈیجیٹل دور میں پھلنے پھولنے کے لیے ضروری ٹولز اور وسائل فراہم کیے جاسکیں۔ پاکستان میں، جہاں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارا مقصد اُن کی ترقی کے سفر میں ایک اہم شریک بننا ہے۔