بلیک چاندلی، صدر، گلوبل بزنس سلوشنز

ٹک ٹاک ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے جہاں لوگ اپنی کہانیاں بیان کرتے ہیں اور دوسروں کے تجربات کو بھی جاننے کوشش کرتے ہیں۔ وہ کہانیاں ان کی زندگی کے کسی بھی پہلو کی عکاس ہو سکتیں ہیں، جس میں موجودہ واقعات جیسے انتخابات اور سیاسی مسائل شامل ہوسکتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بیان کیا، ہم ایسی پالیسیوں کی تکمیل جاری رکھنا چاہتے ہیں جو ایک ایسے مثبت ماحول کو پروان چڑھائیں جو لوگوں کو یک جُت کرے نا کہ انہیں تقسیم کرے۔ ہم نقصان پہچانے والی غلط معلومات کو پلیٹ فارم سے دور رکھ کر، سیاسی تشہیر پر پابندی لگا کر، اور اپنے معاشرے کو انتخابات کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرکے ایسا ممکن بنا رہیں ہیں۔ آج ہم حکومتی، سیاست دانوں اور سیاسی پارٹیوں کے اکاؤنٹس میں تبدیلیوں کا ایک سلسلہ بنا کر اس مقصدکو آگے بڑھا رہے ہیں جن کے بارے میں ہمیں یقین ہے کہ ٹک ٹاک ایک تفریحی، مثبت اور خوشگوار تجربہ بنے گا۔ اکاؤنٹس کی تصدیق یقینی بنانا اگر ہماری کمیونٹی ایسا مواد دیکھ رہی ہیں جو حکومت، سیاست دان، یا سیاسی جماعت سے کے اکاؤنٹ سے جاری ہو رہا ہے، تو ہم چاہے گے کہ اُنہیں معلوم چلے کہ مستبد ذرائع سے تعلق رکھتا ہے۔

ہم سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کو ٹک ٹاک میں شمولیت کی ترغیب نہیں دیتے، لیکن ہم ان افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں جنہوں نے اس بات کا انتخاب کیا ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ ہماری کمیونٹی مستند ذرائع کا مواد دیکھ رہیں ہیں۔ تصدیق کا عمل ہماری کمیونٹی کو بتاتا ہے کہ اکاؤنٹ مستند ہے اور اس کا تعلق اسی صارف سےہے جس کی وہ نمائندگی کرتا ہے، یہ عمل ہائی پروفائل تخلیق کار اور ان کی کمیونٹی کے درمیان اعتماد کا رشتہ پیدا کرنے کا ذریع ہے۔ حالانکہ متعدد سیاسی اکاؤنٹس نے تصدیق شدہ بیج اپنے پروفائل سے منسلک کر لیا ہے، اس وقت یہ عمل ضروری نہیں ہے۔اس وقت سے ہم امریکہ میں ششماہی انتخابات کے توسط سے حکومتوں، سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے لازمی تصدیقی ٹرائل کریں گے۔ منیٹائزیشن اور فنڈ ریزنگ مہم پر پابندی ایک طویل مدت سے ٹک ٹاک نے سیاسی اشتہارات پر پابندی لگائی ہوئی ہے، جس میں پلیٹ فارم پر ادا شدہ اشتہارات اور تخلیق کاروں کو برانڈڈ مواد بنانے کی براہ راست ادائیگی شامل ہے۔ اس وقت ہم اشتہار میں سیاسی مواد پر پابندی عائد کر کے ایسا ممکن بناتے ہیں، اور اب ہم پابندیوں کا عمل اکاؤنٹ کی سطح پرجاری کرر رہے ہیں جس کے بعد سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس تشہیری خصوصیات تک رسائی نہیں حاصل کرپائیں گے، جو ہماری حالیہ پالیسی کو مستقل طور پر نافذ کرنے میں سازگار ہوگا۔

ہمیں احساس ہے کہ حکومتوں کو ہماری اشتہاری خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے، جیسے کہ عوامی حفظان صحت اور معلومات تک رسائی، مثلاََ کووڈ-۱۹ بوسٹر مہم کی تشہیر۔ ہم محدود حدود تک سرکاری تنظیموں کو تشہیر کرنے کی اجازت دیں گے جہاں انہیں ٹک ٹاک کے نمائندے کے ہمراہ کام کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ ہم ان اکاؤنٹس کی منیٹائزیشن خصوصیات تک رسائی معدوم کریں گے۔ بلخصوص انہیں تحفے، ٹپنگ، اور ای کامرس جیسی خصوصیات میسر نہیں ہوگی، اور وہ ہمارے تخلیق کار فنڈ کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔ سیاسی اشتہارات پر ہماری پابندی کے ساتھ ان تبدیلیوں کا مصرف یہ ہے کہ حکومتوں، سیاست دانوں اور سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس ٹک ٹاک کی منیٹائزیشن فیچرز کے ذریعے پیسے ترسیل یا وصول نہیں کر سکیں گے، یا اپنے مواد کی تشہیر کے لیے رقم کا استعمال کر سکیں گے۔

آنے والے ہفتوں میں، ہم فنڈ ریزنگ مہم کی درخواست کو خارج کرنے کے لیے اپنی پالیسیوں میں تبدیلیاں رونما کریں گے۔ سیاست دان کی چندہ مانگتی ویڈیو، یا کوئی سیاسی جماعت لوگوں کو اپنی ویب سائٹ پر عطیہ کے صفحے کا بتائے، پابندی شدہ مواد میں شامل ہیں۔

سب سے اہم نقطہ یہ ہے کہ ٹک ٹاک ایک تفریحی پلیٹ فارم ہے، اور ہمیں ایک ایسیا گہوارہ ہونے پر فخر ہے جہاں لوگ تخلیقی اور تفریحی مواد کے لیے اکھٹا ہوتے ہیں۔ سیاسی فنڈ ریزنگ مہم پر پابندی عائد کر کے، اپنی منیٹائزیشن کی خصوصیات تک رسائی محدود کرکے اور اکاؤنٹس کے تصدیقی عمل سے،ہم ایک توازن قائم کرنا چاہتے ہیں کہ لوگ ان مسائل پر بات کرنے کے قابل ہو جو ان کی زندگی سے متعلق ہیں اور ساتھ ہی اس تخلیقی، تفریحی پلیٹ فارم کی حفاظت بھی کریں۔ ان تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلات جاننے کے لیے آپ ہمارے امدادی مرکز کا رُخ کر سکتے ہیں۔