چونکہ کانٹنٹ کریئیٹرز کی ایک بَڑی تعداد اپنی تخلیقی صلاحیتوں میں بہتری پیدا کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا سہارا لیتے ہیں، ہم شفاف اور ذمہ دار کانٹنٹ کرییشن کے طریقہ کار کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ اسی ضمن میں جاری کوشش کے طور پر، ہم تخلیقی صلاحیتوں کو بااختیار بنانے کے لیے میڈیا لیٹریسی میں سرمایہ کاری جاری رکھتے ہیں اور لوگوں کو کانٹنٹ کے بابت اہم سیاق و سباق فراہم کرتے ہیں۔ اس ہفتے،ہم ایک نیا ٹول لانچ کرنا شروع کریں گے جس سے کانٹنٹ کریئیٹرز کو AI سے تیار کردہ کانٹنٹ لیبل کرنے میں مدد ہوگی۔ ہم ایسے طریقوں کی جانچ بھی شروع کر دیں گے جس میں AI سے تیار کردہ کانٹنٹ آٹومیٹک طرز سے لیبل ہوجائے ۔

کریئیٹرز کو بااختیار بنانا

AI شاندار تخلیقی مواقع فراہم کرتا ہے، لیکن اگر دیکھنے والوں کو علم نہیں ہیں کہ کانٹنٹ AI کے ذریعے تیار یا ترمیم کیا گیا تھا تو ممکنہ طور پر یہ اُنہیں الجھن میں ڈال سکتا ہے یا گمراہ کر سکتا ہے۔ کانٹنٹ لیبل کرنا اس صورت میں مددگار ہو سکتا ہے جو ویوورز کو واضح کر دے گا کہ کب AI ٹیکنالوجی کے ذریعے کانٹنٹ کو نمایاں طور پر تبدیل یا ترمیم کیا گیا ہے۔ اسی لیے ہم کانٹنٹ کریئیٹرز کے لیے ایک نیا ٹول تیار کر رہے ہیں تاکہ وہ AI سے تیار کردہ کانٹنٹ پوسٹ کرتے وقت کمیونٹی کو آگاہ کر سکیں۔

نیا لیبل کانٹنٹ کریئیٹرز کو کانٹنٹ کی اختراعات ظاہر کرنے میں مدد کرے گا، اور وہ اسے کسی بھی کانٹنٹ پر لگا سکتے ہیں جو مکمل طور پر AI کے ذریعے تیار یا ایڈٹ کیا گیا ہو۔ اس سے ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز، جو سال کے شروع میں متعارف کرائی گئی تھی، کی سینتھیٹک میڈیا پالیسی کی تعمیل کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔ پالیسی کے تحت صارفین کو AI سے تیار کردہ کانٹنٹ پر لیبل لگانا ہو گا جس میں حقیقی تصاویر، آڈیو یا ویڈیو شامل ہیں، تاکہ ناظرین کو ویڈیو کے سیاق و سباق سمجھنے اور گمراہ کن کانٹنٹ کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے۔ کانٹنٹ کریئیٹرز نئے لیبل (یا اسٹیکر یا کیپشن جیسے دیگر قسم کے ڈسکلوشر) کے ذریعے ایسا کر سکتے ہیں۔


آنے والے ہفتوں میں ہم تعلیمی ویڈیوز اور وسائل جاری کر رہے ہیں جس سے ہماری کمیونٹی کو یہ سیکھنے میں مدد ملے گی کہ ان لیبلز کو کیوں اور کیسے استعمال کرنا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ ایک اور ٹول بن جائیں گے جسے کانٹنٹ کریئیٹرز اور ناظرین کانٹنٹ کو شیر اور اُسکا سیاق و سباق فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جیسا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹ کے بیجز اور برانڈڈ کانٹنٹ کے لیبلز

آٹومیٹڈ AI جینریٹڈ کانٹنٹ لیبلز کی ٹیسٹنگ

ہم ان طریقوں پر بھی اعادہ کر رہے ہیں جن سے ہم آٹومیٹیکلی AI سے تیار کردہ کانٹنٹ لیبل کرسکیں۔ اس ہفتے، ہم ایک "AI جینریٹڈ" لیبل کی جانچ شروع کریں گے جسے ہم کانٹنٹ پر آٹومیٹیکلی لاگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ہمیں پتہ چل سکے کہ جس کانٹنٹ کو ہم جانچ رہیں ہیں وہ AI کے ذریعے ترمیم یا تخلیق کیا گیا تھا۔ AI سے متعلقہ TikTok پروڈکٹس کے بارے میں مزید شفافیت لانے کی خاطر، ہم تمام TikTok AI افیکٹز کا نام بھی تبدیل کر رہے ہیں تاکہ ان کے نام اور متعلقہ افیکٹز کے لیبل میں "AI" واضح طور پر شامل ہو، اور Effect House Creators کے لیے بھی ہم نے گائیڈلائنز کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔

ان کوششوں کا مقصد موجودہ کانٹنٹ ڈسکلوثر مثلاََ TikTok افیکٹ لیبلز کو تیار کرنا ہے اور اپنی کمیونٹی کو AI سے تیار کردہ کانٹنٹ سے متعلق باخبر رکھنے کے لیے ایک واضح، آسان فہم اور سادہ طریقہ تلاش کرنا ہے۔

ماہرین کے ساتھ شراکت

ان اپ ڈیٹس کو تیار کرتے وقت ہم نے اپنی سیفٹی ایڈوازری کونسلز سمیت صنعتی ماہرین اور MIT کے ڈاکٹر ڈیوڈ جی رینڈ سے مشاورت کی۔ ڈاکٹر ڈیوڈ جی رینڈ کی ریسرچ احاطہ کرتا ہے کہ ناظرین مختلف قسم کے AI لیبلز کا ادراک کس طرح کرتے ہیں۔ ڈاکٹر رینڈ کی تحقیق نے ہمارے "AI سے تیار کردہ لیبلز" کے ڈیزائن میں مدد کی:

یہ اہم ہے کہ پلیٹ فارمز مؤثر لیبلنگ پالیسیز تیار کریں۔ عالمی سطح پر مختلف آبادیاتی گروپز میں ہم نے پایا ہے کہ وسیع پیمانے پر "AI generated" کی اصطلاح کا معنی AI کے ذریعہ تیار کردہ کانٹنٹ پر لاگو ہونا سمجھا جاتا ہے۔

جیسا کہ ہمیں ادراک ہے کہ AI ایسے پیچیدہ سوالات اٹھاتا ہے جنہیں کوئی ایک پلیٹ فارم تنِ تنہا حل نہیں کر سکتا، ہم اپنی انڈسٹری میں موجود ساتھیوں، ماہرین اور سول سوسائٹی کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھتے ہیں۔ فروری میں، ہم نے AI کی ریسپانسبل پریکٹسز فار سینتھیٹک میڈیا پر شراکت داری کا عہد کیا، جو AI کی ذمہ دارانہ جدت طرازی اور شفافیت کے بہترین صنعتی طریقوں کا ضابطہ ہے۔ اگست میں، ہم نے گول میز کی میزبانی کے لیے نان پرافٹ ڈیجیٹل مومنٹ کے ساتھ شراکت قائم کی جہاں کمیونٹی کے نوجوانوں نے آن لائن AI کی ترقی پر اپنے نقطہ نظر پیش کیا۔

AI کی ترقی کے ساتھ اس کو نیویگیٹ کرنا

AI سے تیار کردہ کانٹنٹ ایک بہترین موقع ہے، اور جیسے جیسے یہ ترقی کی منازل طے کرے گا، ہماری حکمتِ عملی بھی اُسی طرح آگے بڑھے گی۔ ہم یہ سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ان اپ ڈیٹس کے اثرات کا جائزہ لیتے رہیں گے اور اپنی کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کرے گے تاکہ AI سے تیار کردہ کانٹنٹ کی حالیہ پیشرفت کو محفوظ طریقے سے نیویگیٹ کیا جا سکے۔