دماغی صحت سے جڑے فرسودہ خیالات کو بدلنے سے لے کر، اثر انگیز کہانیاں اور ریسورسز مدد کے متلاشی افراد کو پہچانے تک ، مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی کے لیے وقف کمیونٹیز ٹک ٹاک پر فروغ پارہیں ہیں۔

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے اور اس سے آگے بھی، ہم اپنی کمیونٹی کی طاقت، ہمت اور قوت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ جب ہم ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم سب ایک ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہوتے ہیں۔

مینٹل ہیلتھ اور بہبود کے لیے تنظیموں کے ساتھ شراکت داری

جس طرح ہم اپنی کمیونٹی کو ذہنی صحت کے بابت معلومات اور وسائل تک رسائی فراہم کرتے رہتے ہیں، ہم مینٹل ہیلتھ چیلنجز سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے دنیا بھر میں شراکت داروں اور تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے پر ٹک ٹاک نے Rare Impact Fund کے ساتھ شراکت کی اور Rare Impact Fund Benefit کو سپانسر کرتے ہوئے 250,000$ کے عطیہ کے ساتھ تنظیم کی عالمی کاوشوں میں تعاون کیا۔

The Benefit، جو 4 اکتوبر کو منعقد ہوا، نے فنڈز اکٹھے کیے اور ان تنظیموں کی اہمیت کو روشن کیا جو دنیا بھر کے نوجوانوں کے لیے مینٹل ہیلتھ کی خدمات اور تعلیم تک رسائی کو بڑھاتی ہیں۔ Rere Impact Fund کی داغ بیل Selena Gomez نے ڈالی تھی تاکہ دماغی صحت اور سیلف ایکسیپٹنس سے متعلق مسائل کا احاطہ کیا جاسکے۔

"Rare Impact Fund میں، ہم نوجوان سے متاثر ہوتے ہیں جو سوشل میڈیا پر اپنی آواز اُٹھا کر اپنی ذاتی اور اثر انگیز مینٹل ہیلتھ کہانیاں شیئر کرتے ہیں۔ ہمیں ٹک ٹاک جیسے اداروں کے ساتھ کام جاری رکھنے پر خوشں ہے جو دماغی بیماری سے وابستہ غلط سوچ کو بلدنے اور ذہنی صحت اور سیلف ایکسیپٹنس کے بارے میں مزید مثبت خیالات کی ترغیب دینے کے ہمارے مشن کا ساتھ دیتی ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ایک ساتھ، ہم مینٹل ہیلتھ کی تعلیم اور وسائل تک رسائی بڑھائے اور نوجوانوں کو ان کے ذہنی صحت کے سفر کو اپنانے کے لیے بااختیار بنائیں۔"

  • - ایلیس کوہن، ریئز بیوٹی کی نایاب صدر برائے سوشیل ایمپیکٹ و انکلوثن اور صدر برائے Rare Impact Fund

بہ ہم نے ایک عالمی اِن ایپ سروے* کیا جس سے بہتر طور پر یہ سمجھا جاسکے کہ ہماری کمیونٹی کس طرح ٹِک ٹِک کا رخ کرتی ہے تاکہ وہ کنکشن بنا سکیں اور اُسے اپنائیت کا احساس ہو سکیں۔ پاکستان میں 1028 ٹک ٹاک صارفین میں سے جنہوں نے سروے میں حصہ لیا، 63 فیصدنے کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر اپنائیت کا احساس محسوس کرتے ہیں۔

عالمی ٹک ٹاک کمیونٹی مینٹل ہیلتھ اور بہبود کے بارے میں بات چیت کے لیے ایک محفوظ اور مثبت مقام کو فروغ دے رہی ہے، جہاں MentalHealth، #SelfCare# اور MentalHealthAwareness# سے متعلق موضوعات نے بالترتیب 100+ بلین، 50+ بلین اور 25+ بلین ویوز حاصل کیئے ہیں۔

اکتوبر کے پورے مہینے میں، ہم اپنی عالمی برادری کو حوصلہ افزا کہانیاں اور ذاتی فلاح و بہبود کا سفر شیر کرکے ہماری MentalHealthAwareness# کی عالمی مہم Better Together میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں، جہاں MentalHealthAwareness# ، #Mental Health اور DigitalHifazat# کا استعمال کیا جاسکتا ہے جنہوں نے آج تک بالترتیب 3+ بلین، تقریباً 2 بلین اور 183+ ملین ویوز حاصل کئیے ہیں۔

آپ ساتھی مینٹل ہیلتھ ایڈوکیٹز سے بھی سیکھ سکتے ہیں، تنظیموں سے جڑ سکتے ہیں اور ہمارے نئے مینٹل ہیلتھ/ ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے مرکز مینٹل ہیلتھ اویئرنس کے ذریعے ضروری وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک نے Ola Doc اور ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر پورا سال ہیلپ لائنز کے ذریعے تمام صارفین کے لیے ٹک ٹاک پر ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جاسکے۔

ٹک ٹاک پر، ہم اپنے پلیٹ فارم اور اس سے آگے اپنی کمیونٹی کی ذہنی صحت اور بہبود کے لیے پرعزم ہیں۔ ہم ہر ایک کو MentalHealthAwareness# کے بارے میں مزید جاننے اور فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہیں تاکہ ہم اپنے سفر میں ایک ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں۔

*طریقہ کار: 2023 کمیونٹی ویل بیئنگ سروے ایک ان-ایپ سروے ہے جو ٹک ٹاک نے ستمبر 2023 میں عالمی سطح پر 29 مارکیٹس میں کیا، جس میں 18 سال سے زائد عمر کے 37,000 صارفین نے حصّہ لیا۔