کارمیک کینان، ہیڈ برائے ٹک ٹاک ٹرسٹ اور سیفٹی

ٹک ٹاک میں ہماری کوشش ایک تفریحی اور جامع ماحول کی ترویج ہے جہاں لوگ کانٹینٹ کریئٹ کر سکیں، کمیونٹی سے جُڑ سکیں اور تفریح حاصل کر سکیں۔ اس ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے، ہم کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرتے کانٹینٹ کو ہٹانے کے لیے کاروائی کرتے ہیں، اور ایسے کانٹینٹ کی رسائی کو محدود کرتے ہیں جو وسیع سامعین کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔

سیفٹی کی کوئی حد متعین نہیں ہے، اور ہم بطور خود احتسابی اپنی پیش رفت پر سہ ماہی اپ ڈیٹس جاری کرتے ہیں۔ آج، ہم 2022 کی چوتھی سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ سے متعلق سیاق و سباق فراہم کر رہے ہیں، بشمول وہ اپ ڈیٹس جو ہم نے ٹک ٹاک پر کانٹینٹ موڈریشن کی درستگی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے عظم سے جاری کی۔

بڑے پیمانے پر موڈریشن

ہمارا مقصد خلاف ورزی کرنے والے مواد کو جلد شناخت کرکے اسے ہٹانا، اور ٹک ٹاک کے حجم کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ کوئی معمولی کاروائی نہیں ہے۔ اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے، ہم مندرجہ بالا نکات پر کام کرتے ہیں:

  • انتہائی ناگوار کانٹینٹ جیسے بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی مواد اور پرتشدد انتہا پسندی کو تیزی سے ہٹانے کو ترجیح دینا۔
  • ایسے کانٹینٹ کے مجموعی ویوز کم کردینا جو ہماری کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرے۔
  • کانٹینٹ کری ایٹر کے لیے درستگ سمت، مستقل مزاجی اور انصاف پسندی کو یقینی بنائیں۔

اپنے لائحہ عمل میں وسعت پیدا کرنا

ماضی میں ہم نے ریویو کا حلقہ بڑھا کر اور جتنا ممکن ہوسکے اُتنا خلاف ضابطه کانٹینٹ پر کاروائی کر کے موڈریشن کا پیمانہ وسیع کیا۔ اگرچہ بظاہر اس سے ان ویڈیوز کی تعداد میں اضافہ ہوا جنہیں ہم ہٹا رہے تھے، لیکن اس سے ہمارے ان حفاظتی اہداف کی پیمائش نہیں ہوتی ہے جس کے تحت قابلِ مذمت کانٹینٹ کے خلاف کاروائی، مجموعی ویوز کو کم کرنا، اور درست اور مستقل فیصلوں کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ ہماری کمیونٹی کی نشو نما اور اظہارِ رائے میں بتدریج اضافہ ہوا ہے جس میں طویل دورانیہ کی ویڈیوز، LIVE، اور ٹک ٹاک Now جیسے نئے تجربات کا کلیدی کردار ہے۔ اسی وجہ سے کانٹینٹ موڈریشن کے ہمارے طرزِ عمل میں تبدیلی رونما ہوئی ہے۔ ہم اپنے کانٹینٹ کری ایٹر کے لیے ایک منصفانہ اور درست تجربہ فراہم کرتے ہوئے تمام فیچرز میں مجموعی نقصانات کو روکنے پر تیزی سے توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

اس کے نتیجے میں حالیہ مہینوں میں ہم نے درستگی کو بہتر طور پر ترجیح دینے، خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کے ویوز کم کرنے، اور ناگوار مواد کو تیزی سے ہٹانے کے لیے اپنے لائحہ عمل کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے۔ ہم نے اپنے سسٹمز کو اپ گریڈ کیا ہے جو کانٹینٹ کو ریویو کے لیے پیش کرتے ہیں تاکہ وہ بہتر طریقہ سے ویڈیو کے نقصان دہ پہلو [ ضابطہ خلاف ورزی کے اعتبار سے] اور متوقع پہنچ [اکائونٹ کی فالونگ کے اعتبار سے] کو ملبوظِ خاطر رکھے اور بہتر فیصلہ کرسکے کہ کیا اسے ہٹانا ہے، جائزے کے لیے پیش کرنا ہے، یا کوئی مختلف اقدام کرنا ہے۔

ہم عمر کے حساب سے محدود فیچرز، ریکیمینڈیشنز کے لیے نااہلی، اور اپنے نئے کانٹینٹ لیول سسٹم کو زیادہ کثرت سے اور شفاف طرز سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں، تاکہ اس بات کا تعین کرکے کہ کون مخصوص کانٹیںٹ بنا سکتا یا دیکھ سکتا ہے، نقصان کے حجم کو کم کیا جاسکے۔ ہماری فعال ٹیکنالوجی نظر ثانی کے لائق کانٹینٹ میں کمی لا رہی ہے کیونکہ یہ سائن اپ پر سپیم اکاؤنٹس، یا جعلی کانٹینٹ کو شناخت کرنے میں طاق ہوتا جارہا ہے۔

ہمارے چوتھی سہ ماہی 2022 کی ٹرانسپیرینسی رپورٹ

ان تبدیلیوں کے ثمرات ہماری چوتھی سہ ماہی کی کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے ڈیٹا میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر مجموعی ہٹائے جانے والے کانٹینٹ میں کمی آئی ہے کیونکہ اب ہم نے فوریو فیڈ کے لیے کم نقصان دہ کانٹینٹ کو نااہل قرار دیا ہے بجائے اسکے کہ اُسے مکمل ہٹا دیا جائے۔ اُسی دوران آٹومیشن کے ذریعے سے ہٹائے جانے والے کانٹینٹ میں اضافہ ہوا کیونکہ ہمارے سسٹمز اب مزید بہتر ہو گئے۔

یہ تبدیلی متوقع حد کے اندر ہے— ہم مسلسل خلاف ورزی کرنے والے 1 فیصد یا اس سے کم شائع شدہ کانٹینٹ کو ہٹاتے ہیں اور یہ ہماری بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو محفوظ بنانے اور ہمارے کانٹینٹ کری ایٹر کے لیے مزید مستقل تجربہ کو فروغ دینے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کا حصہ ہے۔

ایسا ممکن ہے کہ اس طرح کے اتار چڑھاؤ جاری رہیں کیونکہ ہم آنے والے سال میں اپنے سسٹمز کو مرتب کرتے رہیں گیں۔ مثلاََ اس سال ہم نے اہم اضافی اصلاحات جاری کی ہیں، جس میں ایک نیا اکاؤنٹ انفورسمنٹ سسٹم متعارف کرانا اور اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کو جامع طور پر ریفریش کرنا بشمول نئی پالیسی گروپ بندیوں کے جن کی تقلید مستقبل میں نفاذ کی رپورٹز کریں گی۔ اسی کے ساتھ ہم منظر سے پوشیدہ موڈریشن کے عمل کو بہتر بنانا جاری رکھیں گے، جیسا کہ مزید کانٹینٹ موڈریشن ٹیمز کو مہارت کے حساب سے تیار کرنا۔

جیسا کہ ہم اپنی عالمی کمیونیٹی کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند گہوارہ بنانے کے لیے سرگردہ ہیں، ہم نقصان دہ پہلو سے محفوظ رہنے کے لیے ہماری جاری کاوشوں کے بارے میں آگاہ کرتے رہے گے۔