@tiktokcreatorspakistan

Create in style and stay up to date with tips, tricks, trends and tutorials. Introducing our exclusive portal #TikTokCreatorsPakistan for all things TikTok - For creators, by creators!

♬ original sound - TikTok Creators PK


ٹک ٹاک نے پاکستان میں کرییٹر(Creator) پورٹل متعارف کرایا ہے جہاں کریٹرزکے لیے مواد کی تیاری کے لیے درکار تمام تربیتی وسائل ایک جگہ پر دستیاب کیےگے ہیں۔ اس پورٹل تک ٹک ٹاک اکاؤنٹ @tiktokcreatorspakistan کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس پورٹل پر ویڈیوز کا ایک سلسلہ دستیاب ہے جو کریٹرزکو اپنی ویڈیوز کو اگلے درجے تک لے جانے میں مدد کی غرض سے راہنمائی، تجاویز اور ترکیبیں فراہم کرتا ہے۔

کرییٹر پورٹل کی مدد سےکریٹرزکو قصہ گوئی (storytelling)، کمیونٹی تشکیل دینے اور تخیلاتی اثرات پرمشتمل ماڈیولز تک رسائی ملے گی جن کا مقصد پلیٹ فارم پر مواد کی تخلیق کو متاثرکن اور متنوع بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈلائنز پر ایک تفصیلی ماڈیول بھی دستیاب ہوگا تاکہ پاکستانی کریٹر ناظرین اُنہیں بہتر طور پر سمجھ سکیں اور مواد تخلیق کرتے ہوئے اُن پر عمل کر سکیں۔ اس طرح نہ صرف پلیٹ فارم پر مواد کا معیار بہتر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنایا جاسکے گا کہ ٹک ٹاک ایک محفوظ مقام رہے جہاں صارفین خوشیاں تقسیم کرنے اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے آتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے ایک بیان کے مطابق:”کریٹر ٹک ٹاک کی دل و جان ہیں جو ایپلی کیشن کو ایک خوشگوار جگہ بناتے ہیں اور جہاں لاکھوں افرادتفریح کرنے کے ساتھ اور بہت کچھ سیکھنے کے لیے بھی آتے ہیں۔اس بات سے قطع نظر کہ کون شخص کتنی بڑی شخصیت ہے، ٹک ٹاک تمام افراد کو ناظرین تک پہنچنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کے دور میں اگرچہ کریٹر بننے کے لیے محض چندبٹن دبانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایک کریٹر کی حیثیت سے ترقی کی منازل طے کرنے میں وقت، لگن اور تعلیم بے حد ضروری ہے۔ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر مختلف ٹولز، تجزیات، اثرات اور تخلیقی خیالات کے ساتھ مواد بنانے کے لیے حکمت عملی بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔“

”ان تمام باتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم پاکستان میں ٹک ٹاک کرییٹر پپورٹل کا سنگِ بنیاد رکھنے پر مسرور ہیں، جو تخلیقی ذہنوں کے لیے تعلیمی ویڈیوز کا ایک آن لائن مرکز ہے اورٹک ٹاک پر سفر کا آغاز کرنے، ناظرین سے منسلک ہونے اور اپنے مواد کو دنیا تک پہنچانے کے لیے بہترین طریقوں کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی باتیں سکھاتا ہے۔ نئے یا ماہر ٹک ٹاک کریٹرزکے لیے، کرییٹر پورٹل کمیونٹی میں موجود رجحانات کی ترجمانی، ساز و آواز سے متعلق معلومات فراہم کرنے، اور تخلیقی اثرات کو نمایاں کرنے میں مدد کرے گااور جس سے مواد کی تخلیق کو نئی سمت ملے گی۔“

کرییٹر پورٹل پر مواد کو پانچ زُمروں میں ترتیب دیا جائے گا یعنی ’ٹک ٹاک پر شروعات کریں‘، ’ٹک ٹاک پر تخلیق کے لوازمات‘،’ٹک ٹاک پر کامیابی کے لیے بنیادی باتیں‘،’ٹک ٹاک پر مواد کی حکمت عملی‘اور’کمیونٹی راہنما اور حفاظتی تدابیر‘۔

یہ زُمرے مسلسل پوچھے جانے والے کُچھ سوالات کا احاطہ کرتے ہیں اور صارفین کی معلومات میں اضافہ کرتے ہیں کہ کریٹر کس طرح ٹک ٹاک پر ترقی کر سکتے ہیں۔یہ پورٹل پاکستان میں ٹک ٹاک پر کریٹر بڑھتی ہوئی برادری کی راہنمائی کے لیے ویڈیوز پیش کرے گا اور پلیٹ فارم پر زیادہ فائدہ اٹھانے میں اُن کی مدد کرے گا۔