Products5 جولائی، 2023
فیملی پیئرنگ کو اپ ڈیٹ کرنا اور ٹک ٹاک کی یوتھ کونسل کا قیام
آج ہم ایک نئی اختراع متعارف کر وا رہے ہیں جس سے کیئر گوورز فیملی پیئرنگ کے ذریعے اپنے نوعمر افراد کے دیکھنے کے تجربے کو سپورٹ کرسکتے ہیں اور ٹک ٹاک یوتھ کونسل کے قیام کے سلسلے میں ہمارے کام کے بارے میں اپنی معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔
فیملی پیئرنگ میں کنٹٹ فلٹرنگ شامل کرنا
پچھلے سال ہم نے ایک کنٹنٹ فلٹرنگ ٹول (content filtering tool)متعارف کرایا تھا تاکہ لوگوں کو اُن الفاظ یا ہیش ٹیگز(hashtags)کی مدد سےایسی ویڈیوز کو فلٹر کرنے کی اجازت دی جاسکے جنھیں وہ اپنے فار یو(For You) یا فالونگ (Following)فیڈز میں دیکھنے سے گریز کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اُس کے بعد سے ، ہم نے والدین اور کیئر گوورز سے سنا ہے کہ وہ مزید طریقے استعمال کرنا چاہتے ہیں جن سے اس بات کو ممکن بنایا جا سکے کے اُن کا نوعمر فردغلطی سے بھی دیکھ نہ سکے ، کیونکہ ہر نوعمر منفرد ہوتا ہے اور کیئر گوورزعموماً اپنے نوعمر افرادکی انفرادی ضرورتوں کو زیادہ بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔ آج ، ہم اُس ٹول کو فیملی پیئرنگ میں شامل کر رہے ہیں تاکہ کیئر گوورز کو بااختیار بنایا جاسکے اور وہ اپنے نوعمر افرادکی ایسے کنٹنٹ کے دیکھے جانے کے امکان کو کم کرنے میں مدد کرسکیں۔
فیملی پیئرنگ میں اس فیچرکو شامل کرنے کے لئے ، ہم نے فیملی آن لائن سیفٹی انسٹی ٹیوٹ سمیت ماہرین سے بات چیت کی کہ فیملیز کو اُن کی ضرورتوں کے لئے بہترین تجربے کا انتخاب کرنے کے قابل بنانے کے درمیان توازن کیسے قائم کیا جائے جبکہ یہ بات بھی یقینی بنائی جائے کہ ہم آن لائن دنیا میں شرکت کے لئے نوجوانوں کے حقوق کا احترام کرتے ہیں۔ لہٰذا ، پہلے سے طے شدہ انداز میں ، نوعمر افراد اپنےکیئر گوورزکے شامل کیے گئے مزید کلیدی الفاظ دیکھ سکتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ شفافیت آن لائن باؤنڈریز اور سیفٹی کے بارے میں بات چیت پر آمادہ کرنےمیں بھی مدد دے سکتی ہے۔کیئر گوورزجو کلیدی الفاظ شامل کریں گیں وہ ہمارے کنٹنٹ لیولزکے نظام کے اوپر ایک ذاتی لیئر ہوگی ، جو پہلے سے زیادہ پختہ یا پیچیدہ موضوعات والے کنٹنٹ کو 13 سے17 سال کی عمر کی آڈئینس تک پہنچنے سے روکنے میں مدد کرتی ہے۔

Products5 جولائی، 2023
Pakistan