دنیا بھرمیں مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹاک ٹاک نے سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ، 2023ء) کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں غلط معلومات سے نمٹنے اور ایک محفوظ اور جا مع مقام بنانے کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔یہ رپورٹ ٹک ٹاک کے احتساب کے ذریعے اعتماد حاصل کرنے اور اپنی کمیونٹی کے لیے محفوظ اور دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے عزم پر بھی زور دیتی ہے
یہ رپورٹ پلیٹ فارم کے ایک جوابدہ ادارہ ہونے کی حیثیت سے جاری اعتماد کے حصول، اور اْسی کے ساتھ محفوظ اور خوش آئند پلیٹ فارم ہونے کے عزم کا اظہارہے۔تازہ ترین رپورٹ غلط معلومات کے پھیلاؤکو روکنے کی کوششوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کی صورت میں ڈیجیٹل خواندگی کی کوششوں کوبھی ظاہر کرتی ہے تاکہ اس مسئلے پرزیادہ سے زیادہ آگے نکلنے میں مدد مل سکے۔
سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 91,003,510 وڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد ہیں۔ ان ویڈیوز میں سے53,494,911 خود کار نظام کے ذریعے حذف کیں گئیں جبکہ 6,209,835ویڈیوز کو ریویو کے بعد حذف کیا گیا۔
پاکستان میں سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 11,707,020 ویڈیوز حذف کیں گئیں۔ اس کے مقابلے میں، سنہ 2022ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران، پاکستان میں، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 12,628,267 ویڈیوز کو حذف کیا گیا تھا۔ کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے علاوہ ٹک ٹاک نے فعال طور پر اسپیم (spam) اکاؤنٹس اور متعلقہ کانٹینٹ کو بھی ہدف بنایا اور خودکار طریقے سے اسپیم اکاؤنٹس(spam accounts)کی تخلیق روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔
سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں، خلاف ورزی کرنے والی 83فیصد ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی حذف کر دیا گیا اور ایک دن کے عرصے میں تقریباً 92.2 فیصد ایسی ویڈیوز کو مکمل طور پر حذف کر دیا گیا۔ سنہ 2023ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران،فعال طریقے سے ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح98.8 فیصد رہی۔
عالمی سطح پر، ٹک ٹاک نے نو جوان صارفین کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے 13 سال سے کم عمر افراد کے 16,947,484 اکاؤنٹس کوحذف کیا۔ مزید برآں، سنہ 2023ء کی اسی سہ ماہی کے دوران 51,298,135 جعلی اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا گیا جس سے دھوکادہی کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ٹک ٹاک کی کوششیں نمایاں ہوتیں ہیں۔
ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنزکو تمام صارفین کے لیے ایک محفوظ، جامع اور مستند تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان پالیسیوں کا اطلاق ہر ایک اور ہر قسم کے کانٹینٹ پر ہوتا ہے اور واضح ہوتا ہے کہٹک ٹاک اْن کے نفاذ میں مستقل مزاجی دکھا رہا ہے اور مساوات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ٹک ٹاک جدیدٹیکنالوجی اور انسانی جائزے کا مجموعہ استعمال کرتا ہے تاکہ اس کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کانٹینٹ کی نشاندہی اور تشخیص کی جاسکے اور اس کے خلاف کارروائی بھی کی جا سکے۔کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ کا سہ ماہی اجراء مکمل شفافیت کویقینی بناتے ہوئے حذف کیے گئے کانٹینٹ اور اکاؤنٹس کے حجم اور نوعیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے۔ سنہ2023ء کی پہلی سہ ماہی کے بارے میں مکمل رپورٹ کے بارے میں ٹک ٹاک کے ٹرانسپیرنسی سینٹرکا وزٹ کیجیے جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔
ٹک ٹاک کے کانٹینٹ، گائیڈ لائنز اور پالیسیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہ مہربانی کمیونٹی گائیڈ لائنز ملاحظہ کیجیے۔