ٹک ٹاک نے آج کوک اسٹوڈیو کے ساتھ سیزن 15 کے لیے آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر کے طور پر اپنی پہلی شراکت کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعاون ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ دونوں برانڈز انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں دنیا بھر کی آڈئینس کے لئے متنوع اور پرکشش کانٹنٹ کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو پاکستان موسیقی میں جدت طرازی کے میدان میں سرفہرست رہا ہے، جو ابھرتے ہوئے اور کامیاب فنکاروں کو اکٹھا ک موسیقی کے ناقابل فراموش تجربات تخلیق کرتا ہے۔ دنیا بھر میں اربوں ویوز(views) کے ساتھ کوک اسٹوڈیو نے سرحدوں اور اصناف کو عبور کرتے ہوئے خود کو ایک ثقافتی مرکزثابت کیا ہے۔

یہ شراکت داری، دونوں برانڈز کو موسیقی، طرز زندگی، اور انٹرٹینمنٹ کانٹنٹ کے ساتھ آڈئینس کے منسلک کرنے کے طریقے کو نئے سرے سے ترتیب دے گا۔ ٹک ٹاک پردے کے پیچھے خصوصی فوٹیج، فنکاروں کے انٹرویوز اور منفرد کانٹنت کے تجربات فراہم کرے گا، جس سے کوک اسٹوڈیو کا جادو بین الاقوامی آڈئینس تک پہنچے گا۔

اس شراکت داری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ٹاک ٹاک پاکستان کے ہیڈ آف کانٹنٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ، سیف مجاہد نے کہا کہ ”ہم کوک اسٹوڈیو کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں، جو تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافتی تبادلے کے حوالے سے ایک پیش رو پلیٹ فارم ہے یہ شراکت ہمارے اس عزم کا اظہار ہے۔ اس شراکت کی صورت میں ہمارا مقصد تفریح میں نئے رجحانات قائم کرنا، موسیقی اور storytelling کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ دنیا بھر میں کمیونٹیز کو متاثر اور مربوط کیا جاسکے۔

کوک اسٹوڈیو کے سینئر منیجر برائے یوریشیا اینڈ مڈل ایسٹ ،ذیشان حیدر سکندر نے کہا کہ ”ٹک ٹاک کے ساتھ یہ شراکت داری ہمیں اس وراثت کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے اور اپنے سفر کو مزید آگے لے جانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ کوک اسٹوڈیو پاکستانی ثقافت، کہانیوں اور ٹیلنٹ کی نمائندگی اور جشن منانے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم اس نمائندگی کو وسعت دینے اور پاکستان اور کوک اسٹوڈیو کے جادو کو دنیا بھر کے وسیع تر آڈئینس تک پہنچانے کے لیے پرجوش ہیں۔“

ٹک ٹاک اور کوک اسٹوڈیو ایک ساتھ مل کر دنیا بھر کے سامعین کے لیے یادگار لمحات تخلیق کرنے اور تفریح کے ایک نئے دور کو متاثر کرنے کے لیے تیار رہیں۔