گزشتہ برس شروع کی گئی #ExamReady مہم کی کامیابی کے پیش نظر مختصردورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم، ٹک ٹاک (TikTok) اورایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ، ایڈکاسا (Edkasa) نے اسکالرشپ کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت پورے پاکستان میں 18,000مستحق اسٹوڈنٹس کو آن لائن اسٹڈی گرانٹس دیں جائیں گیں تاکہ وہ معیاری تعلیم تک اپنی رسائی کو بڑھا سکیں۔
گزشتہ برس ستمبر میں، ٹک ٹاک نے ایڈکاسا (Edkasa) اورلاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (LUMS) کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد ڈیجیٹل لرننگ پروگرام شروع کرنے کی غرض سے پورے سال کے تعاون کیا تھا تاکہ ہائی اسکول کے اسٹوڈنٹس کو آن لائن تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کی سہولت فراہم کی جا سکے۔#ExamReady مہم کو لاکھوں پاکستانی اسٹوڈنٹس کے لیے تیار کیا گیا تھا جس میں کیمیا، حیاتیات، طبیعات اورریاضی جیسے مضامین پر 500سے زائد تعلیمی ویڈیوز فراہم کیں گئیں تھیں۔
ان ویڈیوز میں مطالعے کے بارے میں مشورے اور امتحانات میں کامیابی کے لیے گرُ بتائے گئے تھے۔ٹک ٹاک پر یہ ویڈیوز فوراً ہی پاکستانی اسٹوڈنٹس میں مقبول ہو گئیں جنھوں نے اپنے آغاز سے اب تک 665 ملین ویوز حاصل کیے اور 100 ملین سے زائد ویڈیوز تخلیق کیں گئیں۔پاکستان کے اہم تعلیمی اداروں میں سے ایک، لمز،کے ساتھ اشتراک میں، یہ دونوں ادارے اسٹوڈنٹس کو ایڈکاسا کے مفت مطالعاتی کونٹینٹ تک دو ماہ تک، جس میں اسٹوڈنٹس اپنا گریڈ/بورڈ/امتحان کا انتخاب بھی کرتے ہیں،رسائی فراہم کر کے اپنی شراکت مزید مضبوط بنائیں گے۔
ٹک ٹاک میں ہیڈ آف گورنمنٹ ریلیشنز اینڈ پبلک پالیسی برائے مشرق وسطی، ترکیہ، افریقہ، پاکستان اور جنوبی ایشیا (METAPSA)، فرح توکان نے کہا:''ٹک ٹاک ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو متعدد کیٹیگریز میں مختلف کونٹینٹ پیش کرتا ہے اور تعلیم ہمارے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ہم پاکستان میں مستقبل کی نسلوں پر مثبت اثرات مرتب کرنے کے لیے ملک گیر خواندگی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے پر خوش ہیں۔
ایڈکاسا کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، فہد تنویر نے کہا:’’ہمیں ٹک ٹاک پر سیکھنے کے کونٹینٹ میں بڑے پیمانے پر دلچسپی اور بالخصوس اسٹوڈنٹس کی دلچسپی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔پاکستان کو اس قسم کے جدید اور معیار کونٹینٹ کی ضرورت ہے جو ہماری نوجوان آبادی کو باقی دنیا سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کر سکے۔‘‘وظائف، مہم کے آن لائن محرک، ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے میں ایڈکاسا اور لمز کے طے شدہ مشترکہ معیار اور گائیڈلائنز کے مطابق دئیے جائیں گے۔یہ وظائف کم مراعات یافہ کمیونٹیز کے لیے ہیں اور پاکستان بھر کے اسٹودنٹس دستیاب ہیں۔ان کا مقصد ان پاکستانی اسٹوڈنٹس تک پہنچنا ہے جن کے لیے معیاری تعلیم میں رکاوٹیں حائل ہیں۔