مصنف: کورمیک کینن، ٹک ٹاک ٹرسٹ اور سیفٹی کے سربراہ۔
آج ہم نوجوان، فیملیز، اور وسیع و عریض کمیونٹی کے لیے فلاح و بہبود سے متعلق فیچرز کا اعلان کر رہے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ ڈیجیٹل تجربات باعث مسرت ہونا چاہیئے اور لوگوں کے اظہار خیال، ںئے نظریات اور ایک ساتھ جڑنے کے طریقے کار میں انکا مثبت کردار ہونا چاہیے۔ ہم اپنے اسکرین ٹائم کنٹرولز کو کسٹم آپشنز کی مدد سے بہتر کر رہے ہیں، نوعمر افراد کے اکاؤنٹس کے لیے نئی ڈیفالٹ سیٹنگز متعارف کروا رہے ہیں، اور مزید پیڑینٹل کنٹرول کے ذریعے فیملی پیئرنگ کو وسعت دے رہے ہیں۔
وہ تبیلیاں جن سے نوجوانوں کو ٹک ٹاک پر صرف ہونے والا وقت مینیج کرنے میں مدد ملے گی
آنے والے ہفتوں میں، 18 سال سے کم عمر کے زیرِ استعمال اکاؤنٹزخود بخود 60 منٹ فی دن اسکرین ٹائم پر سیٹ ہو جائے گا۔ یہ فیصلہ کرنے کے دوران کہ نوعمروں افراد کے لیے دورانیہ ختم ہونے سے کتنی دیر پہلے تک کی اجازت دی جائے، ہم نے موجودہ تعلیمی ریسرچرز اور بوسٹن چلڈرن ہسپتال میں ڈیجیٹل ویلنس لیب کے ماہرین سے مشورہ کیا۔ اگرچہ اجتماعی سطع پر اور مجموعی طور سے نہیں بتایا گیا کہ کتنا اسکرین ٹائم 'بہت زیادہ' ہے اور وسیع پیمانے پر اسکرین ٹائم کے اثرات پر بھی بات نہیں کی گئی، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ نوعمر افراد کو اضافی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ آزادانہ طور پر آن لائن دنیا کی دریافت شروع کردیتے ہیں۔ اگر 60 منٹ کی حد سے تجاوز کیا گیا تب نوجوانوں کو پاس کوڈ کا اندرج کرنے کے لیے کہا جائے گا، جس سے انہیں وقت کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے فعال فیصلہ کرنے میں مدد ہوگی۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اپنا وقت کس طرح گُذارا جائے، اس سے متعلق آگاہی ہمیں خودمُختار بنا کر بہتر طرز سے فیصلے کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نوعمر افراد کو روزانہ کی بنیاد پر اسکرین ٹائم کی حدود قائم کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اگر وہ 60 منٹ ڈیفالٹ کو بند کرکے 100 سے زائد منٹ ٹک ٹاک پر صرف کرتے ہیں۔ اس کی بنیاد پچھلے سال جاری کی گئی اعلامیہ پر ہے جس میں ہم نے نوجوانوں کو اسکرین ٹائم مینجمنٹ کی طرف راغب ہونے کی حوصلہ افزائی کی تھی۔ ہمارے ٹیسٹز سے ظاہر ہوا کہ اس لائحہ عمل نے اسکرین ٹائم مینجمنٹ ٹولز کے استعمال میں 234 فیصد اضافہ کیا۔ ہم تمام نوعمر صارفین کو ہفتہ وار اِن باکس نوٹیفیکیشن اسکرین ٹائم کے خلاصہ کے ساتھ ارسال کریں گے۔
یہ فیچرز ہمارے پہلے سے موجود مضبوط سیفٹی سیٹنگز میں شامل ہوجائے گے۔ مثلاََ 15-13 سال کے افراد کے اکائونٹس پرایئویٹ بائے ڈیفالٹ ہوتے ہیں۔ اس کی مدد سے نوعمر افراد بہتر فیصلے کرسکتے ہیں کہ وہ کیا شیر کرنا چاہتے ہیں، کب اور کس کے ساتھ۔ ڈائریکٹ میسجنگ صرف 16 سال اور سے زائد عمر افراد استعمال کرسکتے ہیں۔ لائیو ہوسٹ کرنے کے لیے کمیونیٹی ممبران کا کم از کم 18 سال کا ہونا ضروری ہے۔
فیملیز کو ڈیجیٹل فلاح و بہبود کے بارے میں بات کرنے کے لیے مدد کرنا
جب نوعمر افراد کو مدد کی ضرورت ہوتی ہیں تب وہ سب سے پہلے ماں باپ اور کئیر گیور کے پاس جاتے ہیں، جس کے باعث وہ ہمارے اہم ترین پاٹنرز میں سے ایک ہیں۔ جیسے کہ ہم فیملیز کو بااختیار بنانے کے لیے جدت جاری رکھتے ہیں، ہم اپنے فیملی پیئرنگ میں تین نئے فیچرز کا اضافہ کر رہے ہیں:
روزانہ اسکرین ٹائم کے دورانیہ کو کسٹم کریں: کئیر گورز اپنے نوعمر بچوں کے لیے فیملی پئیرنگ کی مدد سے اسکرین ٹائم کی حدود کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے وہ الگ الگ ان میں مُختلف اوقات کی حدود کا تعین کرسکتے ہیں، جس سے فیملیز کو نظام ترتیب دینے، چھٹیوں کا وقفہ اور دورانِ سفر اسکرین ٹائم میچ کرنے میں زیادہ اختیارات ملے گے۔
اسکرین ٹائم ڈیش بوڑڈ: ہم اپنے اسکرین ٹائم ڈیش بوڑڈ کو فیملی پئیرنگ پر لارہے ہیں جو ایپ پر گذارے وقت کی سمریز پیش کرے گا، بتائے گا کہ ٹک ٹاک کو کتنی بار استعمال کیا گیا، اس کے علاوہ دن اور رات میں ایپ پر کتنا وقت گُذارا۔ ہماری حال ہی میں کی گئی تحقیق سے ہمیں پتہ چلا ہے اسکرین ٹائم ایک ایسا موضوع ہے جسے پر ماں باپ نے سب سے زیادہ اپنے نوعمر بچوں کے ساتھ بات کی ہے اور ہم کئیر گیورز کی اعانت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ متعلقہ معلومات کی مدد سے اپنے نوعمر بچوں کی رہنمائی کریں۔
میوٹ نوٹیفیکشنز: نوٹیفیکشنز ہمیں جوڑ کر رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں، مگر کبھی کبھی تعطل نا آنے دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہم ایک نئی سیٹنگ متعارف کروا رہے ہیں جو ماں باپ کو اپنے نوعمر بچوں کے لیے نوٹیفیکشن میوٹ کرنے کے اوقات کا تعین کرنے میں مدد دے گا۔ 15-13 سال کے افراد کو رات 9 بجے کے بعد پُش نوٹیفیکشنز جاری نہیں ہوتی۔ 17-16 سال کے افراد کے لیے رات 10 بجے پُش نوٹیفیکشنز بند کردی جاتی ہیں۔
ہر نوعمر اور ہر فیملی ایک دوسرے سے الگ ہے۔ اس لیے ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ والدین تک ٹک ٹاک کی وہ معلومات پہنچائے جو ان کے لیے ضروری ہے۔ ایسا ہم کرئیٹرز اور انڈسٹری کے مایہ ناز افراد کے ساتھ الحاق، اور سیفٹی فیچرز پر مرکوز اشتہاری مہم کے ذریعے کرتے ہیں۔ ہم فیملی پئیرنگ سے متعلق معلومات اپنے کچھ صارفین کو بذریہ ایپ بھی بھیجتے ہیں تاکہ وہ اُن آپشنز کو سمجھ سکیں جو اُنکے یا ان سے جڑے کسی انسان کے کام آسکتی ہے۔ ہمیں اُمید ہے کہ یہ فیچرز فیملیز کی مدد کریں گی کہ وہ ڈیجیٹل دنیا میں سیفٹی اور فلاح و بہبود سے متعلق گفتگو کو آگے بڑھائیں گے۔
سب کے لیے نئے اسکرین ٹائم کنٹرولز
ہم چاہتے ہیں کہ ہماری کمیونٹی اپنے ٹک ٹاک تجربہ پر اپنا کنٹرول محسوس کریں۔ فیملی پیئرنگ میں ان نئے فیچرز کو متعارف کرنے کے علاوہ، جلد ہی سب ہفتے کے ہر دن کے لیے اپنے مطابق اسکرین ٹائم کی حدود قائم کر سکے گے اور نوٹیفیکشن کو میوٹ کرنے کے لیے ایک شیڈول سیٹ کر سکے گے۔ اس کے علاوہ، ہم ایک نیند کی یاد دہانی کر رہے ہیں تاکہ لوگ باآسانی منصوبہ بندی کرسکیں کہ رات کے وقت کب آف لائن ہونا ہیں۔ لوگ ایک وقت مقرر کر سکے گے، اور مقررہ وقت پر ایک پاپ اپ انہیں یاد دہانی کرائے گا کہ لاگ آف کا وقت ہوا جاتا ہے۔
ہم اپنے موجودہ فیچرز کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے ٹولز متعارف کرانے کے لیے سرمایہ کاری کرتے رہیں گے تاکہ لوگوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کنٹرول برقرار رکھ سکیں، بامعنی تعلقات قائم کرسکیں، اور ثقافت کی ترویج کرنے والی تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔