عنوان: ٹک ٹاک پر لوگوں کو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ کنٹنٹ کی شناخت کرنے اور اُسے سمجھنے میں مدد فراہم کرناہمارا یقین ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI)، جب شفاف اور ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کی جائے تو یہ لوگوں کے لیے، اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے، نئی دلچسپیاں دریافت کرنے، اور ہمارے پلیٹ فارم پر محفوظ رہنے کے طریقوں میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ ہم مسلسل ایسے ٹولز، شراکتوں اور حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنا رہے ہیں جو ہماری کمیونٹی کو مصنوعی ذہانت(AI) سے تیار کردہ کنٹنٹ کی شناخت کرنے، اسے بہتر انداز میں تشکیل دینے، اور اپنے تجربات کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔آج ہم ،اس مقصد کو مزید مؤثر طریقے سے پورا کرنے کے لیے، کئی نئے طریقے متعارف کرا رہے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:- نئے معلوماتی وسائل فراہم کرکے،اور قابلِ اعتماد ماہرین کے ساتھ شراکت میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے، ہماری مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق آگاہی کی کوششوں کو مزید وسعت دینا۔- ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کے لیے بہتر تشخیصی نظاموں کی آزمائش کرنا جو مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ اسپام کنٹنٹ (spam content)شائع کرنے کے لیے وقف ہیں اور جن کی وجہ سے اصل کری ایٹرزکا کنٹنٹ پس منظر میں چلا جاتا ہے۔- ہ C2PA کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں شمولیت اختیار کرکے مصنوعی ذہانت (AI) سے متعلق شفافیت کے لیے دستیاب ٹیکنالوجیز اور شراکتوں کو مزید مضبوط بنانا۔مصنوعی ذہانت (AI) کو اعتماد کے ساتھ سمجھنے، دریافت کرنے اور اس کے ذریعے تخلیق کرنے میں لوگوں کی مدد کرناماہرین کے مطابق، لوگوں کو مصنوعی ذہانت(AI) کے ساتھ اپنے تجربات پر اختیار دینے کے لیے معلومات انتہائی اہم ہے۔اسی لیے ہم نے اپنے انڈسٹری پارٹنرز NAMLE اور Henry Ajder کے ساتھ مل کر ایک نئی رہنما گائیڈ تیار کی ہے، جو ہماری کمیونٹی کو AI ٹولز کا ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے میں مدد دیتی ہے۔[صرف اُن مارکیٹس کے لیے جہاں اِن ایپ ہب دستیاب ہے]ہم ایک نیا اِن ایپ ہب بھی متعارف کرا رہے ہیں، جہاں لوگ مصنوعی ذہانت(AI) سے متعلق اصطلاحات تلاش کرتے وقت مصنوعی ذہانت(AI) سے تیار کردہ کنٹنٹ کی شناخت کرنے کے لیے عملی مہارتیں بھی سیکھ سکتے ہیں۔ہم اپنی کمیونٹی کو قابلِ اعتماد ماہرین سے جوڑنے میں بھی مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں، تاکہ No Filtr اور Raspberry Pi جیسےادارے ہم پر ایسا کنٹنٹ تیار کر سکیں جو مصنوعی ذہانت(AI) سے متعلق آگاہی کو فروغ دے اور مصنوعی ذہانت(AI) کے محفوظ استعمال کی حوصلہ افزائی کرے۔ نومبر،2025ء میں اس پروگرام کے آغاز کے بعد سے، اس نے ماہر اداروں کو ایسا کنٹنٹ تیار کرنے میں مدد دی ہے جسے 200 ملین سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اور جو لوگوں کو AI کو بہتر طور پر سمجھنے اور ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے میں معاونت فراہم کرتا ہے۔اب تک ہم اس پروگرام میں 4 ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکے ہیں، اور اس کی رسائی اور اثرات کو مزید بڑھانے کے لیے آئندہ بھی سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔ہب کے اسکرین شاٹ پر مشتمل اضافی اثاثہ (Asset) بعد میں فراہم کیا جائے گا۔ہم کس طرح اسپام (spam) سے نمٹتے ہیں، ان طریقوں کو مزید بہتر بناناہر روز ہم دیکھتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت (AI) کس طرح ہماری کمیونٹی کے لیے کہانی سنانے کے نئے اور دلچسپ مواقع پیدا کر رہی ہے۔ تاہم، جیسے جیسےیہ ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے، اس کا غلط استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، مثلاً بڑی مقدار میں اسپام کنٹنٹ تیار کر کے ایسے کنٹنٹ کی بھرمار کر دینا جو حقیقی کری ایٹرزکے مستند کنٹنٹ کو پس منظر میں دھکیل دے۔ہم طویل عرصے سے اسپام پر پابندی عائد کیے ہوئے ہیں اور اسے بڑے پیمانے پر تلاش کرکے حذف کے لیے ٹیکنالوجی بھی استعمال کر رہے ہیں۔ صرف اِس سال کے پہلے تین ماہ کے دوران،ہم نے 86 ملین سے زیادہ جعلی اکاؤنٹس حذف کیے۔تاہم، جیسے جیسے اس نوعیت کا کنٹنٹ تبدیل ہو رہا ہے، ویسے ہی اپنے پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کے طریقوں کو بھی مزید مؤثر بنانا ضروری ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں ہم اپنے ایسے کھاتوں کی نشاندہی کرنے والے نظام میں بہتری کی آزمائش کریں گے جو عوامی اعتماد یا فلاح و بہبود کے لیے خطرہ بننے والے موضوعات پر مصنوعی ذہانت(AI) سے تیار کردہ اسپام کنٹنٹ شائع کرنے کے لیے مخصوص ہوں۔ان موضوعات میں سیاست اور موجودہ حالات، مالی مشورے، اور طبی معلومات سے متعلق کنٹنٹ شامل ہیں۔مصنوعی ذہانت (AI) میں شفافیت کے لیے شراکتوں کو مزید مضبوط بناناجس طرح زیادہ سے زیادہ تخلیق کار مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کر رہے ہیں، ہم لیبلنگ ٹیکنالوجیز اور ایسی شراکتوں کو مزید وسعت دے رہے ہیں جو انہیں مصنوعی ذہانت (AI) کا ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔دو سال قبل ،ہم وہ پہلا ویڈیو پلیٹ فارم تھے جس نے C2PA Content Credentials نافذ کیے تھے۔ یہ مصنوعی ذہانت (AI) میں شفافیت کو فروغ دینے والی ایک نمایاں ٹیکنالوجی ہے، جو لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہے کہ کوئی کنٹنٹ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے یا اُس میں مصنوعی ذہانت(AI) کی مدد سے اہم ترمیم کی گئی ہے۔اب ہمیں خوشی ہے کہ ہم C2PA کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں شامل ہو رہے ہیں، تاکہ اس ٹیکنالوجی کو پوری صنعت میں اپنانے کے عمل کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔اب تک ہم کنٹنٹ کریڈینشلز (Content Credentials) ، کری ایٹرزکے لیے دستیاب لیبلنگ ٹولز، اور اپنی نظر نہ آنے والی واٹرمارکنگ ٹیکنالوجی کے امتزاج کے ذریعے تین ارب سے زیادہ ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت(AI) سے تیار کردہ کنٹنٹ(AIGC) کے طور پر لیبل کر چکے ہیں۔مصنوعی ذہانت کے مثبت اثرات کو اجاگر کرنایہ اپ ڈیٹس ہماری مصنوعی ذہانت(AI) کے مثبت تجربات کے تحفظ اور فروغ کے لیے ہماری وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں۔ ہم اپنی کمیونٹی کے لیے تخلیقی مصنوعی ذہانت(AI) ٹولز تیار کرنے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جیسا کہ Smart Split اور AI Outline، اور ایسے فیچرز جیسا کہ Manage Topics جو صارفین کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ کتنی مقدار میں مصنوعی ذہانت(AI) سے تیار کردہ کنٹنٹ (AIGC) دیکھنا چاہتے ہیں۔جس طرح مصنوعی ذہانت(AI) ترقی کر رہی ہے، ہم یہ بتاتے رہیں گے کہ ہم تحفظ، دریافت اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کس طرح کام کر رہے ہیں۔
اگے پڑھیں