-ٹک ٹاک نے، دوحہ فلم انسٹی ٹیوٹ سے الحاق کے ذریعے کھیلوں کے موضوع پر مبنی مختصر دورانیے فلمز کے مقابلہ کے انعقاد سے تخلیقی صلاحیتوں کو سراہنے کا اغاز کردیا

بطور ایک تفریح اور تخلیقی صلاحیتوں سے مُزین گہوارہ کہ، ٹک ٹاک نے دوحہ فلم انسٹی ٹیوٹ (DFI) کے الحاق سے کھیلوں پر مبنی موضوع پر مختصر دورانیے فلمز کے مقابلہ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جو خطے اور اس سے باہر موجود تخلیق کاروں کو ویڈیوز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں اور قصّہ گوئی سے اپنی محبت کی عکاسی کرنے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

قطر میں اکتوبر 2022 کے دوران منعقد ہونے والے اور DreamTheImpossible# ہیش ٹیگ کے سایے تلے، یہ مختصر دورانیے فلمز کے مقابلہ ٹک ٹاک کے اس عظم کی نمائندہ ہے جس کا مقصد خوشیاں لانا اور تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنا۔ یہ تقریب ٹک ٹاک کے اس وعدہ سے بھی جُڑا ہوا ہے جس کا متن معاشرے میں تخلیقی صلاحیتوں کا جذبہ پیدا کرنا جو مثبت، بامعنی اور دیرپا تبدیلی لائے اور مختلف ثقافتوں کو ایک ساتھ جوڑ کر اظہار کی آفاقیت کو اجاگر کرے۔

اپنے پہلے بڑے عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک کی میزبانی کرنے کے باعث یہ سال قطر کے لیے ایک سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے کیونکہ اوت یہ ثبوت ہے کہ عزم سب ممکن بناتا ہے اور جو بظاہر ناممکن نظر آتا ہے اسے حاصل کرنے کی جستجو موجود ہے۔ ٹک ٹاک نے، کمیونٹی کی تخلیقی صلاحیتوں کا جشن مناتے ہوئے، دوہا فلم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ شراکت قائم کی ہے تاکہ فنکاروں، فلم سازوں، اور تخلیق کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے کہ وہ DreamTheImpossible# سے متعلقہ کہانیاں، جو کہ کھیلوں پر مبنی ایک وسیع تخلیقی موضوع پر ہو، سُنائیں۔

پانچ اکتوبر سے 26 اکتوبر تک تین ہفتوں پر مشتمل اس مقابلہ میں پلیٹ فارم پرDreamTheImpossible# ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے فلم ساز، تخلیق کار اور کہانی سنانے والے سے ویڈیو جمع کرے گے، جہاں وہ ناممکنات کے حصول پر اپنی مستند کہانیاں شیئر کریں گے۔ ہیش ٹیگ DreamTheImpossible# استعمال کرنے والی بہترین ویڈیوز کو DFI ک ٹاپ 10 میں شارٹ لسٹ کرے گا۔

دوحہ فلم انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جب ہر زمرے کی سرفہرست 10 ویڈیوز کی شارٹ لسٹ جاری ہوجائے گی تب ان-ایپ عوامی ووٹنگ کے آخری مرحلے کا اغاز ہوجائے گا جو 1 نومبر سے 7 نومبر تک جاری رہے گا۔ساتھ نومبر کو ہر زمرے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی ویڈیو کو فاتح قرار دیا جائے گا۔

ٹک ٹاک تخلیقی مواد کی عالمی منزل مقصود ہے اور قصّہ گو، تخلیقی صلاحیتوں، اور ثقافتی جذبہ کو ظاہر کرنے کے لیے مختصر دورانیہ ویڈیوز کی طاقت کو اُجاگر کرتا ہے۔ مختصر دورانیے فلمز کے مقابلہ کی میزبانی کے لیے ٹک ٹاک کا دوحہ فلم انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ اشتراک تخلیق کاروں کے لیے نئے مواقع فراہم کرے گا کہ وہ خطے اور تمام کمیونٹیز سے تخلیقی مواد کی گہرائی اور مختصر پہلوں کو ظاہر کریں ۔

ڈریم ڈی امپوسیبل DreamTheImpossible# مقابلے کے تین فاتحین کو ٹک ٹاک ٹرافی اور دوحہ میں ان کی فلموں کی نمائش کے ذریعے اُنہیں ایک ناقابلِ فراموش تجربہ فراہم کیا جائے گا۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 10,000$ فلم گرانٹ بھی دی جائے گا تاکہ وہ فلم سازی اور تخلیق کاری کے اپنے جذبہ کو آگے بڑھا سکیں۔

علاوہ زیں یہ مقابلہ MENA کے پورے خطے سے نئی تخلیقی کہانیوں کو سامنے لانے، کمیونٹی کی پروان میں فلم نویسی کا اہم کردار اور قصّہ گوئی کے توسط سے لوگوں اور ثقافتوں کو یک جُت کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔