آج ہم پروڈکٹ کے فیچرز کی ایک سیریز کا اعلان کر رہے ہیں جو اس بات کوتقویت پہنچاتی ہے کہ ٹک ٹاک(TikTok) کس طرح دنیا بھر کے لوگوں میں تخلیقی صلاحیت کو ابھارتا اور خوشی کا ذریعہ بنتا ہے۔ یہ فیچرز تمام نو عمر افراد اور خاندانوں کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں جو ٹک ٹاک پر سیکھتے ہیں اور نئی چیزیں دریافت کرتے ہیں، اور اُن کری ایٹرزکے لیے جو اپنے آپ کا اظہار کرتے ہیں اور کمیونٹیز کو متحرک بناتے ہیں اور اُن سب کے لیے بھی جو ہمارے پلیٹ فارم پر اپنے پسندیدہ کنٹنٹ سے جڑتے ہیں۔یہ سب کچھ ہماری جانب سے تحفظ ، رازداری، اور سلامتی کے لیے مسلسل سرمایہ کاری کی بدولت ممکن ہوا ہے۔
فیمیلیز کے لیے فیچرز
نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس میں 50 سے زائد مختلف فیچرز اور سیٹنگز شامل کی گئی ہیں جو خاص طور پر اُن ہی کے لیے تیار کی گئی ہیں، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا محفوظ انداز میں اظہار کر سکیں، دوستوں سے رابطہ رکھ سکیں، اور ٹک ٹاک پر سیکھ سکیں۔ایپ کے اندر پہلے سے موجود (in-built) حفاظتی اقدامات سے اوپر، ٹک ٹاک فیملی پیئرنگ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایک ایسا فیچر ہے جو والدین اور سرپرستوں کو اس بات کا اختیار دیتا ہے کہ وہ اپنے نوعمر بچوں کے اکاؤنٹس کو اُن کی ضروریات کے مطابق سیٹ کر سکیں۔اپنی ڈیجیٹل سیفٹی پارٹنرشپ فار فیملیز (Digital Safety Partnership for Families)کے ساتھ مل کر، ہم فیمیلیز کو ایک ایسی ٹول کٹ فراہم کرتے رہتے ہیں جس کے ذریعے وہ آن لائن تجربات پر کھلی اور مسلسل گفتگوجاری رکھ سکیں۔
اس گفتگوکو مزید آگے بڑھانے کے لیے، ہم نئے فیملی پیئرنگ فیچرز متعارف کرانا شروع کر رہے ہیں جو والدین کو اپنے نوعمر بچوں کے اکاؤنٹس کے بارے میں زیادہ وضاحت اور آگاہی فراہم کریں گے۔فیملی پیئرنگ میں ایسے فیچرز شامل ہوں گے جو:
- جب کوئی نوجوان ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیو، اسٹوری، یا تصویر اپ لوڈ کرتا ہے جو دوسروں کونظر آ سکتی ہے، تو اُس کے والدین کو خودکار انداز میں اطلاع ہوجائے گی۔یہ فیچر والدین کو باخبر رہنے میں مدد دیتا ہے اور انہیں موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے نوعمر بچے کے شیئر کیے گئے کنٹنٹ پر کھلے اور مثبت انداز میں گفتگو کر سکیں اور وہ بھی اس طرح کہ اس سے بچے کی تخلیقی صلاحیت یا خودمختاری متاثر ہو۔
- والدین کو اس بارے میں زیادہ تفصیلی معلومات فراہم کی جائیں گی کہ اُن کا نوعمر بچہ پرائیویسی کے لیے کون سی سیٹنگز منتخب کرتا ہے۔مثال کے طور پر، والدین دیکھ سکیں گے کہ آیا اُن کے 16 سے 17 سال کے بچے نے اپنے کنٹنٹ کے لیے ڈاؤن لوڈز فعال کیے ہیں یا نہیں، یا پھر اس کی فالوونگ لسٹ (Following List) دوسرے لوگوں کو نظر آ رہی ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ، والدین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ ”Manage Topics“فیچر میں ُن کے بچے نے کون سے موضوعات منتخب کیے ہیں تاکہ ان کا فیڈ اُن کی دلچسپیوں کے مطابق تشکیل پائے۔
فیمیلیز کے لیے آج اعلان کیے گئے فیچرز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے۔
مزید یہ کہ، وہ فیچر جس کا ہم نے پہلے اعلان کیا تھا اور جو نوعمرافراد کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ جب ٹک ٹاک پر کسی ویڈیو کی رپورٹ کریں تو اپنے والدین کو بھی اطلاع دے سکیں، اب دنیا بھر میں دستیاب ہے۔اگرچہ والدین کو رپورٹ کیے گئے مخصوص کنٹنٹ کی تفصیلات نظر نہیں آئیں گی، لیکن اس فیچر کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان اپنے قابلِ اعتماد بزرگوں کے ساتھ آن لائن حدود اور تحفظ کے بارے میں بات چیت کو آسانی سے شروع کر سکیں۔
اُن موضوعات کا جائزہ لیجیے جو نوجوانوں کے لیے اہم ہیں
حال ہی میں ہم نے Manage Topicsفیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو یہ سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنے فیڈ میں 10 سے زائد مقبول موضوعات جیسا کہ تخلیقی فنون، سفر، قدرت، اور کھیل وغیرہ سے متعلق کنٹنٹ کو اپنی پسند کے مطابق زیادہ یا کم دیکھنے کے لیےسیٹ کرسکیں۔فیملی پیئرنگ کے ذریعے اب والدین یہ دیکھ سکیں گے کہ اُن کے نوعمر بچے نے کون سے موضوعات منتخب کیے ہیں تاکہ اُس کا فیڈ اُن کی ترجیح کے مطابق تشکیل پائے۔ہمیں نوجوانوں سے معلوم ہوا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ اُن کے والدین یا سرپرست اُن کی ڈیجیٹل زندگی میں دلچسپی لیں اور یہ تسلیم کریں کہ یہ اُن کے لیے کتنا اہم ہے۔کنٹنٹ کی ترجیحات میں بڑھتی ہوئی شفافیت کے ساتھ، خاندان اب ٹک ٹاک پر اُن موضوعات کے ذریعے جُڑ سکتے ہیں جن میں وہ بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور اُس کنٹنٹ اور کری ایٹرز کے بارے میں بات کر سکتے ہیں جو انہیں متاثر اور پرجوش کرتے ہیں۔
فیملی پیئرنگ میں بلاک کنٹرولز کی شمولیت
اس سال کے آغاز میں، ہم نے فیملی پیئرنگ میں ایک نیا ٹول شامل کیا تھاجس کے ذریعے والدین یہ دیکھ سکتے تھے کہ اُن کے نوعمر بچے نے کن افراد کو بلاک کیا ہے۔ اسی بنیاد پر، اب ہم فیملی پیئرنگ میں ایک اور نیا ٹول متعارف کروا رہے ہیں جس سے والدین مخصوص اکاؤنٹس کو خودبلاک کر سکیں گے۔ہمیں والدین سے معلوم ہوا ہے کہ وہ بہتر جانتے ہیں کہ اُن کے بچے کے لیے کون سا کنٹنٹ موزوں ہے، اور یہ ٹول انہیں اپنے بچے کے ٹک ٹاک کے حوالے سے تجربے کو مزید انفرادی نوعیت کا بنانے کا ایک اور طریقہ فراہم کرتا ہے۔ جب کوئی اکاؤنٹ بلاک کیا جاتا ہے، تو وہ نوعمر سے براہِ راست رابطہ نہیں کر سکتا، اُس کا کنٹنٹ بچے کی فیڈ میں نظر نہیں آئے گا، اور بچہ اُس اکاؤنٹ کی پروفائل بھی دیکھ نہیں سکے گا۔اگر حالات تبدیل ہو جاتے ہیں، تو نوعمر افراد اپنے والدین کو اکاؤنٹ اَن بلاک (unblock) کرنے کی درخواست بھیج سکتے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ والدین ہی کریں گے۔ یہ فیچر آئندہ چند مہینوں میں عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔
کمیونٹی کی بہبود میں معاونت
ٹک ٹاک میں، ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے ڈیجیٹل تجربات ہمیں خوشی، تفریح، تعلق، اور ترقی فراہم کریں۔ہمارے فیچرز جیسا کہ Screen Time Management اور Sleep Hours لوگوں کے لیے اس بات کو آسان بناتے ہیں کہ وہ اپنے مطابق ڈیجیٹل معمولات (digital routines)تشکیل دے سکیں۔لیکن ہمیں ماہرین سے معلوم ہوا ہے کہ طویل مدتی تبدیلی اکثر محض پابندی سے نہیں بلکہ مثبت حوصلہ افزائی سے آتی ہے: یعنی حوصلہ افزائی، تعلیم، اور ترقی کے احساس کے ذریعے عادات کی تشکیل۔ہم نے اپنے اس خیال کو فروغ دینے کے لیے موجودہ تحقیقی مطالعات، اپنی عالمی یوتھ کونسل کی رہنمائی، اور ماہرین جیسا کہ Digital Wellness Lab at Boston Children’s Hospital کے مشورے کا سہارا لیاہے۔
اسی لیے آج ہم ایک نیا فیچر، Well-being Missions، متعارف کروا رہے ہیں۔یہ مختصر اور دلچسپ مشنز کی ایک سیریز ہے جو لوگوں کو طویل مدتی متوازن ڈیجیٹل عادات اختیارکرنے میں مدد دیتی ہیں۔جب لوگ یہ مشنز مکمل کرتے ہیں، تو وہ بیجز حاصل کرتے ہیں جو دانشمندانہ اور مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی اور مضبوطی فراہم کرتے ہیں۔
ہم ایک نئی اِن-ایپ تجربے پر بھی کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل بہبود (digital well-being) پر مرکوز ہے اور مختلف معاون ٹولز اور سرگرمیوں کو ایک مکمل اور آسان رسائی والا طریقہ فراہم کرتا ہے۔
آج اعلان کیے گئے تمام ویل بیئنگ فیچرز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے۔
نئے ٹولز کی مدد سے کری ایٹرز کو بااختیار بنانا
غیر معمولی کنٹنٹ غیر معمولی کری ایٹرزہی تخلیق کرتے ہیں۔یہ کری ایٹرزدریافت کو آگے بڑھاتے ہیں، مشغولیت کو جنم دیتے ہیں، اور اپنی بنائی ہوئی کمیونٹیز کی نبض ہیں۔کری ایٹرزتب ہی ترقی کرتے ہیں جب وہ خود کومحفوظ محسوس کریں۔جب کری ایٹرزمحفوظ ہوتے ہیں اور خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں، تب وہ تخلیقی خطرات مول لے سکتے ہیں، اپنی کہانیاں آزادانہ طور پر شیئر کر سکتے ہیں، اور اپنے آڈئینس کے ساتھ مؤثر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
کری ایٹرز کے ساتھ اس عزم کے ایک جزو کے طور پر،ہم جن نئے فیچرز کا اعلان کر رہے ہیں وہ ٹک ٹاک کے کری ایٹرز کے تحفظ میں مدد دیتے ہیں اور انہیں کامیابی کے لیے ٹولز فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ وہ ایسا کنٹنٹ تیار کرتے رہیں جسے لوگ پسند کرتے ہیں۔ان اپ ڈیٹس میں در ج ذیل شامل ہیں:
- کری ایٹر کیئر موڈ Creator Care Mode) : یہ فیچر کری ایٹرز وکو ناپسندیدہ اور توہین آمیز تبصروں کو بہتر طریقے سے فلٹر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
- کنٹنٹ چیک لائٹ (Content Check Lite): یہ فیچر کری ایٹرزکو سہولت دیتا ہے کہ وہ اپنا کنٹنٹ پوسٹ کرنے سے پہلے اس کا جائزہ لے سکیں کہ آیا وہ For You فیڈ کے لیے اہل ہوگا یا نہیں۔
- کری ایٹر اِن باکس (Creator Inbox): یہ ایک نیا پروفیشنل اِن باکس تجربہ ہے جو کری ایٹرز کو اپنے پیغامات کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
- کری ایٹر چیٹ روم (Creator Chat Room) : یہ فیچر کری ایٹرزکو ٹک ٹاک پر اہل فالوورز کے ساتھ براہ راست جڑنے اور بات چیت کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
کری ایٹرز کے لیے آج اعلان کیے گئے تمام فیچرز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے۔
پلیٹ فارم کی سالمیت کا تحفظ
اس سال کے آغاز میں، ہم نے فُٹ نوٹس(Footnotes) کے پائلٹ کا اعلان کیا تھا، جو ایک نیا فیچر ہے اور ٹک ٹاک کے کنٹنٹ کو مزید سیاق و سباق فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔فُٹ نوٹس فیچر ٹک ٹاک کمیونٹی کے اجتماعی علم سے فائدہ اٹھاتا ہےاور اس کے ذریعے لوگ پلیٹ فارم کے کنٹنٹ میں متعلقہ معلومات شامل کر سکتے ہیں۔آج سے،فٹ نوٹس پائلٹ پروگرام میں شامل امریکی صارفین مختصر ویڈیوز پر فٹ نوٹس لکھنا اور ریٹ کرنا شروع کر سکتے ہیں، اور ہماری امریکی کمیونٹی ایسے فٹ نوٹس دیکھ سکے گی جو مفید قرار دیے گئے ہوں گے اور انہیں بھی ریٹ کر سکے گی۔
فٹ نوٹس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے اور وہ ٹک ٹاک پر کیسے کام کریں گے۔
سیفٹی فیچرزاور وسائل کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی غرض سے جو ہم نوعمرافراد اور فیمیلیز کو پیش کرتے ہیں ، ہمارے سیفٹی سینٹر کا وزٹ کیجیے۔