چاہے یہ ایپ میں ہو یا ویب پر، TikTok میں، ہم تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کرنے اور باعثِ مسرت بننے کے لیے کوشش کرتے رہتے ہیں۔ ٹک ٹاک کے منفرد اور محظوظ کن لمحات کے پیچھے پلاٹ فارم کی جاذب نظر خصوصیات کا اہم کردار ہے جس کے نتیجہ میں ہر نیا ٹریںڈ، شیر کی گئی ویڈیو، یا لائف ہیک مقبولیت حاصل کرتا ہے۔ ہم اپنی بین الاقوامی کمیونیٹی کی لامحدود کریئٹیویٹی اور مستند رجحانات سے حددرجہ متاثر رہتے ہیں، اور اسی نقشہ قدم پر چلتے ہوئے ہم نے ٹک ٹاک سینز کے نام سے اپنا خصوصی ٹائپ فیس متعارف کروایا ہے۔


@tiktoknewsroom

Introducing TikTok Sans 🎉 Let your creativity and authentic moments shine with our new bespoke typeface ✨

♬ original sound - TikTok Newsroom

کریئٹیو سیلف ایکسپریشن سے متاثر شدہ:

سیلف ایکسپریشن، انفرادیت، اور انٹرٹینمنٹ سے مزین ہمارے پلاٹ فارم کے لیے ٹک ٹاک سینز ایک بہترین ساتھی ثابت ہوا ہے جو بلخصوص ہماری منفرد کریئٹرز کمیونیٹی، دور اندیش دانشور، اور کہانی نویسوں کی نمائندگی لے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کئی خوبیوں کا پیکر یہ ٹائپ فیس کریئٹیو سیلف ایکسپریشن کی ترویج میں مدد گار ثابت ہوگا۔ اسے گریلی ٹائپ، جو کہ ایک مقبول ٹائپ فیس فوئنڈڑی ہے، کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک سینز کو دنیا بھر میں ان ایپ اور بڑینڈ ٹچ پوئنٹز پر لانچ کردیا گیا ہے تاکہ ہمارے تمام بڑینڈ چینلز اور پڑاڈکٹز کا بہترین اور مستقل تجربہ ممکن بنایا جاسکے۔

جدت سے بنتا ہوا ٹائپ فیس:

ٹک ٹاک سینز بامعنی جدت کے حوالے سے ہمارے وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم مسلسل صارف کے بہترین تجربہ کے لیے پڑھنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس میں مختلف زبانوں کے فونٹ کو سپورٹ کرنا بھی شامل ہے تاکہ ہماری گلوبل کمیونیٹی مستفید ہوسکے۔

قابل ذکر لائی گئی بہتریوں میں شامل ہیں:

  • آسان کن اور ممتاز فونٹز: ٹک ٹاک سینز کے حروف بڑے اور بہتر اسٹروکس کے حامل ہیں جس کے باعث اُنہیں الگ الگ پڑھنا آسان ہوتا ہے۔ یوزر انٹرفیس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، نیا فونٹ سادہ اور بہتر اشکال پر مشتمل ہے جس کے باعث پڑھنے اور لفظوں کی شناخت میں آسانی ہوتی ہے۔
  • پڑھنے کی صلاحیت میں بہتری: پروکسیما نووا ٹائپ فیس کے مقابلہ میں ٹک ٹاک سینز دیکھنے میں بڑا ہے اور اس کی لائن ہائیٹ میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے میں دشواری نہیں ہو۔ لفظوں کے درمیان فاصلہ بہتر بنانے کے لیے نیا فارمولا مرتب کیا گیا ہے۔ ان چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کے سبب پڑھنے میں بہتری آئی ہے اور پلاٹ فارم ایکسپیرینس میں آہنگ پیدا ہوا ہے۔
  • مختلف زبانوں کی سپوڑٹ: بین الاقوامی کمیونیٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارا نیا ٹائپ فیس مختلف زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے جس میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، انڈونیشی، ترکی، ویتنامی فلوقت شامل ہے اور مزید زبانوں کو عنقریب شامل کیا جائے گا۔
  • بلٹ-ان فیچرز کی مدد سے ہماری کمیونٹی کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنانا

    ٹک ٹاک سینز بلٹ ان ایکسیسیبلیٹی اور اینٹی سپوفنگ فیچرز سے لیس ہے کیونکہ ہم اپنی کمیونیٹی کی حفاظت اور تحفظ کو سرفہرست رکھتے ہیں۔ صارفین کو یوزرنیم سپوفنگ سے بچانے کے لیے، فونٹز مشابہہ ہندسوں اور الفاظوں کے لیے متابدل پیش کرتا ہے۔ ہندسے مساوی چوڑائی والے متبادل کے ساتھ موجود ہیں جو ٹیبل پرائیسنگ اور تیزی سے بدلتے لائیو رییکشن کائونٹز کے دوران سیدھ لانے اور دشواری دور کرنے میں مدد گار ہے۔

    ٹک ٹاک پر ہم پوری دنیا کے ایک بلین سے زائعد لوگوں بہترین تجربہ فراہم کرنےکے لیے ذمہ داری سے جدت کا سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ لوگ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنے، نئی ڈسکوری کرنے، ثقافتی خیالوں کا تبادلہ کرنے، اور ایک ساتھ جُڑے رہنے کے احساس کی کھوج میں ہمارے پلاٹ فارم پر آتے ہیں۔ ٹک ٹاک سینز کی شمولیت ہمارے سفر میں ایک اور سنگ میل ہے، کیونکہ ہم ایک ایسے گہوارے کی ترویج میں سرکردہ ہیں جو ہماری عالمی برادری کے ساتھ ساتھ بڑھتا رہے۔