ٹک ٹاک کی جانب سے تخلیقی ٹولز کو وسعت دینے کا مقصدحقیقی اور رئیل –ٹائم رابطوں کا فروغ جاری رکھنا ہے-

ٹک ٹاک ناؤ استعمال کرنے والوں کے لیے روزانہ تصاویر اور ویڈیو کی صورت میں اپنےانتہائی حقیقی لمحات کو ایسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کا تجربہ ہے جو اْن کی زندگی میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔

دلچسپ مواد تخلیق کرنے اور نئی اور زبردست کمیونٹیز دریافت کرنے کے مرکز کی حیثیت سے ٹک ٹاک نے آج اپنے تخلیقی ٹولز کو وسعت دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ٹک ٹاک ناؤ کے ساتھ پلیٹ فارم پر حقیقی اور فوری رابطوں کا فروغ جاری رکھنا ہے۔

اْن لوگوں کے ساتھ اپنے لمحات شیئر کریں جو آپ کے لیے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ ٹک ٹاک ناؤ،اب ٹک ٹاک پر تفریح فراہم کرنے اور رابطہ قائم کرنے کا بالکل نیا طریقہ ہے- روزانہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے کا تجربہ ہے جس میں استعمال کرنے والے اپنے انتہائی حقیقی لمحات ایسے لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جو اْن کی زندگی میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ٹک ٹاک ناؤ اب پورے نئے اورایسے تخلیقی تجربے کے لیے تصدیق فراہم کرتا ہے جو اُن کے قریب کمیونٹیز کے ساتھ مربوط ہوتے ہیں۔

استعمال میں زیادہ آسان فارمیٹ کے ذریعے گہرے رابطوں کو ممکن اورزیادہ تفریح کے لیے ٹک ٹاک ناؤ استعمال کرنے والوں اور اْن کے دوستوں کو اپنی ڈیوائس کا فرنٹ اور بیک کیمرا استعمال کرتے ہوئے ایسے لمحات گرفت میں لانے کی دعوت دیتا ہے جب وہ کچھ کر رہے ہوں۔استعمال کرنے والوں سے روزانہ کہا جاتا ہے کہ وہ، ایسے وقت پر،جب کچھ کر رہے ہوں،10 سیکنڈز کی ویڈیو بنائیں یا پھرایک ساکت تصویر بنائیں جسے وہ فوری طور پراور آسانی سے اپ لوڈ کر سکیں۔

آئندہ ہفتوں میں،یہ پلیٹ فارم ٹک ٹاک ناؤ کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے۔ ٹک ٹاک ناؤ تک رسائی ٹک ٹاک اور نئی ٹک ٹاک ناؤایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ بعض ممالک میں، ٹک ٹاک ناؤ، ایک نئی ایپ کے طور پر یا پھر دونوں فارمیٹس میں دستیاب ہے۔ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کے تجربے میں اضافہ جاری رکھے گا کیوں کہ اس طرح اْنھیں زیادہ بہتر طور پر معلوم ہوتاہے کہ ٹک ٹاک کمیونٹی کس طرح نیا فارمیٹ قبول کرتی ہے۔

اپنے ٹک ٹاک کے تجربہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی غرض سے اوربااختیار بناتے ہوئے ٹک ٹاک ناؤ کو کمیونٹی کا تحفظ اور پرائیویسی ذہن میں رکھتے ہوئے تیا ر کیا گیا ہے۔تخلیق کرنے والوں کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ اْن کا مواد کون دیکھ سکتا ہے اور اْس میں مشغول ہو سکتا ہے۔

ٹاک ٹاک اپنی کمیونٹی کے تحفظ کا انتہائی احتیاط سے جائزہ لیتا ہے اور بالخصوص نوجوان افراد کی بہبود کے لیے اْس کے حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ صارف اگر 16 سے سال سے کم عمر فرد ہے، ٹک ٹاک ناؤ ایپ پر بھی،بالکل ٹک ٹاک کی طرح، اپنا اکاؤنٹ بناتا ہے،ابتدائی طور پراْن کا اکاؤنٹ پرائیویٹ ہو گا۔ایسے افراد جن کی عمر 18 سے سے کم ہے، وہ ایکسپلور (Explore) فیڈ پر اپنا مواد شیئر نہیں کر سکیں گے جبکہ ایسے افراد جن کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان ہیں، ان کے لیے کمنٹ (Comment) کرنے کا آپشن، اْن کے دوستوں تک محدود ہوگا تاکہ انھیں غیرضروری تعامل کے خلاف تحفظ میں مدد فراہم کی جاسکے۔

ایسے افراد جن کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے، اْنھیں شیئرنگ کے لیے زیادہ سیٹنگز دستیاب ہوں گی۔باہمی دوستوں کے ساتھ شیئرنگ کے علاوہ، وہ اِس بات کا بھی انتخاب کر سکیں گے کہ وہ اپنی پوسٹس ٹک ٹاک ناؤکمیونٹی میں بڑے پیمانے پر شیئر کر سکیں، جس کا انحصار، اْن کی اختیار کردہ پرائیویسی کی سیٹنگز پر ہو گا۔ ابتدائی سیٹنگ ”Friends can view“ ہے۔ٹک ٹاک ناؤمیں پرائیویسی کی سیٹنگ تبدیل کرنے کے لیے Postاسکرین پر جانے کے بعد Friends can viewپر ٹیپ کر کے اپنی ٹک ٹاک ناؤ پوسٹس کے لیے ایسے لوگوں کا انتخاب کیا جا سکتا جنہیں آپ دیکھنے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ اس طرحFriends can view میں کوئی بھی شخص جو آپ کو فالو کرتا ہے اور جسے آپ فالو کرتے ہیں،ٹک ٹاک ناؤپر دیکھ سکتے ہیں جبکہ Everyone کے ایریا میں کوئی بھی شخص آپ کی ٹک ٹاک ناؤپوسٹس دیکھ سکتا ہے۔یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے کہ ایسے افراد جو آپ کو فالو نہیں کرتے ہیں، یا آپ جنھیں فالو نہیں کرتے ہیں، وہ آپ کی ٹک ٹاک ناؤ پوسٹس پر تبصرہ نہ کر سکیں گے یا تعامل کر سکیں گے۔

ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی کے لیے ہمیشہ بے جوڑ طریقے پیش کیے ہیں تاکہ مصدقہ روابط پیدا کیے جا سکیں اور اس طرح وہ ٹک ٹاپ پر تفریح کرنا جاری رکھ سکیں۔ ٹک ٹاک ناؤآئندہ ہفتوں میں دنیا بھر کے لیے لوگوں کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی سے سیکھنے اور اپنے تجربے میں بہتری اور وسعت دینے کے لیے پر جوش ہے۔

ٹک ٹک کے بارے میں مزید معلومات حاصل کیجیے اور اس مقصد کے لیے ایپل ایپ اسٹور، گوگل پلے یا ایمیزون سے یہ ایپ مفت ڈاون لوڈ کرکے کمیونٹی میں شامل ہو جائیے۔