ہم نے تماشا سیزن 4کے ساتھ اپنی شراکت کا اعلان کیا ہے، جو اے آر وائی ڈیجیٹل کا فلیگ شپ ریئلٹی شو اور پاکستان میں” بگ برادر“ فارمیٹ کا مقامی ورژن ہے۔ اِس شراکت کے ذریعے، ہم تماشا کے لیے ایک ”سیکنڈ اسکرین“ کا کام کررہے ہیں جہاں مداحوں کو پردے کے پیچھے کی خصوصی جھلکیاں، مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی نمایاں جھلکیاں، اور کری ایٹرز کا تیار کردہ کانٹنٹ فراہم کیا جارہا ہے ، جو شائقین کو پہلے سے کہیں زیادہ شو کے قریب لا رہا ہے۔

ہم نے Tamasha4onARY# کے ذریعے ہفتہ وار انٹرایکٹو ووٹنگ کا نظام بھی متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے مداح اپنے پسندیدہ امیدواروں کو براہِ راست ایپ پر سپورٹ کر سکتے ہیں۔ یہ ریئل ٹائم شمولیت ،دیکھنے کے تجربے کو بدل رہی ہے ، کیونکہ اس سے ناظرین کو پورے سیزن کے دوران نتائج پر اثر انداز ہونے میں زیادہ فعال کردار مل رہا ہے ۔

اس شراکت پر تبصرہ کرتے ہوئے، ٹک ٹاک کے کنٹینٹ آپریشنز لیڈ، پاکستان اور جنوبی ایشیا،عُمیس نوید نے کہا:”ہم تماشا کے ساتھ شراکت پر بہت خوش ہیں جو ایک ایسا شو ہے جو پاکستان میں تخلیقی حدود کو آگے بڑھا رہا ہے اور ریئلٹی ٹیلی ویژن کی نئی تعریف متعین کررہاہے۔ ٹک ٹاک میں، ہم ثقافتی طور پر متعلقہ کانٹنٹ کی حمایت اور مقامی کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ شراکت مداحوں کو اِس تجربے کے مزید قریب لے آتی ہے اور اِس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ لوگ تفریح کو کس طرح بدلتے ہوئے انداز میں دیکھتے اور اُس سے جڑتے ہیں۔“

دوسری جانب اس شراکت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،جرجیس سیجا نے کہا:"وقت کے ساتھ تماشا پاکستان کی سب سے بڑی تفریحی خصوصیت بن چکا ہے، اور ٹک ٹاک کے ساتھ ہماری شراکت اس تجربے کو ایک نئی سطح پر لے جاتی ہے۔ مداحوں کی فی الفور شمولیت اور کری ایٹرز پر مبنی کہانی سنانے کے امتزاج کے ذریعے، ہم نہ صرف اپنے ناظرین کو ایک منفرد انداز میں متحرک کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر بھی اجاگر کر رہے ہیں۔"

ہمارے ساتھ اپنی شراکت کے ذریعے، تماشا عالمی سطح پر قدم رکھ رہا ہے۔ یہ اشتراک بین الاقوامی ناظرین کے لیے پاکستان کے سب سے بڑے ریئلٹی شو کو دریافت کرنے کے دروازے کھولتا ہے، کیونکہ ہماری عالمی رسائی مقامی ٹیلنٹ کو سرحدوں سے آگے لے جا رہی ہے۔ یہ شراکت نہ صرف تماشا کی رسائی کو بڑھاتی ہے بلکہ روایتی ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے درمیان خُلا کو بھی پُر کرتی ہے۔ ناظرین کو براہِ راست اور تخلیقی انداز میں مشغول کرنے کے ذریعے، ہم پاکستان میں تفریح کے مستقبل کو تشکیل دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ ہمارے کے اُس مشن کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ وہ مقامی تفریح کا جشن منائے، ٹیلنٹ کی حمایت کرے اور تخلیقی اور مؤثر کانٹنٹ کے ذریعے کمیونٹیز کو متحد کرے۔ شائقین TamashaARYDigital@ کو فالو کر سکتے ہیں اورTamasha4onARY# کے ذریعے گفتگو میں حصہ لے کر تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں، امیدواروں کو ووٹ دے سکتے ہیں اور پورے سیزن کے دوران خصوصی کانٹنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔