پاکستان، 22جنوری، 2024: ٹک ٹاک نے فروری 2024 میں منعقد ہونے والے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے پلیٹ فارم پر انتخابی اخلاقیات کے اقدامات کو برقرار رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا نقطہ نظر شیئر کیا ہے۔ یہ قدم ،بالخصوص اہم سماجی واقعات کے دوران، ٹک ٹاک کے معلومات کا ایک ذمہ دارنہ اور قابل اعتماد ذریعہ ہونے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

ٹک ٹاک اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے، غلط معلومات، تشدد اور نفرت انگیز تقریر سے نمٹنے کے لیے مضبوط اقدامات کا سہارہ لیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم سوِک پروسیسز ، بشمول ووٹر رجسٹریشن، امیدوار کی اہلیت، بیلٹ کاؤنٹنگ، اور انتخابی نتائج کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو ہٹانےکے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ایسے کانٹینٹ کی ممانعت کرتی ہے جو ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے، یا تشدد پر اکساتا ہے۔عالمی سطح پر 40,000 سے زائد کارکنان جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے پلیٹ فارم پر صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں، جس کے لیےانٹیلی جنس فرمز، انڈسٹری پارٹنرز، اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کا مکمل تعاون بھی حاصل ہے۔

غلط معلومات کو روکنے کے لیے، ٹک ٹاک مقامی اور علاقائی فیکٹ چیکرز کے ساتھ پلیٹ فارم پر مسلسل اور درست طریقے سے انتخابات سے متعلق غلط معلومات حذف کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ زیر جائزہ کانٹینٹ یا غیر تصدیق شدہ کانٹینٹ For You Feed کی ریکیمنڈیشن سے روکا جاتا ہے، اور ویورز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو ایسے کانٹینٹ کی ممکنہ گمراہ کن نوعیت کے بارے میں الرٹ کیا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک کی اسٹریٹجی کا ایک اہم عنصر پلیٹ فارم پر عنقریب لانچ ہونے والا پاکستان الیکشن سینٹر ہے۔ یہ مرکز صارفین کو ووٹنگ کے طریقہ کار اور لوکیشنز سمیت انتخابات سے متعلق مستند معلومات فراہم کرے گا۔جدید ٹیکنالوجی اور مقامی زبان کی مدد سے یہ پلیٹ فارم اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے پاک ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔

ٹک ٹاک سیاسی اشتہارات کے خلاف اپنی پالیسی کا اعادہ کرتا ہے تاکہ مستند یوزر ایکسپیریئنس کو برقرار رکھا جا سکے۔ ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں، یا سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کے لیے پالیسیاں وضع کی ہیں، جو اشتہارات، فنڈ ریزنگ، یا ٹک ٹاک منیٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت ختم کر دیتی ہیں۔

اپنے پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ میں ٹک ٹاک کی کوششیں صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں اور خوشیوں کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ عالمی واقعات اکثر کریئٹو ایکسپریشن کو متاثر کرتے ہیں، ٹک ٹاک پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ ٹک ٹاک کی انتخابی اخلاقیات کے اقدامات کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم پڑھیں ٹک ٹاک کی انتخابی اخلاقیات کے اقدامات کو برقرار رکھنے کی کوششوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، اس لنک پر کلک کریں