ٹیوٹوریلز اور ڈیلی وی لاگز کےلیےانتہائی احتیاط سے تیار اور تدوین/ایڈیٹ کی گئی ترکیبوں کی مدد سے، ٹک ٹاک پر بہت سی سحر انگیز ویڈیوز ذہین اور باصلاحیت کہانی کاروں نے تیار کی ہیں جو ہر کٹ، کلپ اور تبدیلی کے ساتھ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہیں۔

ہم نے، ٹک ٹاک پر مواد کے ساتھ جو کچھ ممکن ہے اسے وسعت دینے کے لیے،متعدد تخلیقی اور تدوینی/ایڈیٹنگ ٹولز متعارف کرائے ہیں جو پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ ہمارے نئے تدوینی/ایڈیٹنگ ٹولز، جو اب [مارکیٹ]اور دنیا بھر کے زیادہ تر خطوں میں دستیاب ہے، اب لوگوں کو زیادہ تخلیقی آزادی سے لطف اندوز ہونے، زیادہ بھرپور کہانیاں اشتراک کرنے، اور اپنے مواد میں موجود تصورات کو مختلف فارمیٹس میں جان ڈالنے کا اختیار دیتے ہیں۔

بہتر تدوینی/ایڈیٹنگ ٹولز کی مدد سے مؤثر کہانی سنائیے

ٹک ٹاک کے بہترتدوینی/ایڈیٹنگ ٹولز آپ کو آسانی سے کلپس، آوازیں، تصاویر اور الفاظ کو ایک نئےتدوینی/ایڈیٹنگ ماحول کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اجازت دیتے ہیں، یہ سب ٹک ٹاک کے تخلیقی ٹولز میں موجود ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل کر سکیں گے:

- کلپس کی تدوین/ایڈیٹنگ کریں: ویڈیو کلپس کو ایک ساتھ جوڑیں، چھوٹا کریں، اورالگ الگ کریں۔

- آوازوں کی تدوین/ایڈیٹنگ کریں: آوازوں کو قطع کریں، چھوٹا کریں، اور دورانیہ مقرر کریں۔

- الفاظ اور اُن کی جگہ میں تدوین/ایڈیٹنگ: الفاظ اور اُن کی جگہ میں باآسانی تدوین/ایڈینٹ کریں، اُن کا دورانیہ مقرر کریں۔

- اوورلیز شامل کریں: تصویر کے اُپر تصویر یا ویڈیو کے اُپر ویڈیو شامل کریں۔

- ویڈیو کی رفتار ہم آہنگ کریں: ویڈیو کلپس کی رفتار کو تیز یا آہستہ کریں۔

- مواد کا فریم: انفرادی کلپس کے فریم کو گھمائیں یا زوم اِن اور زوم آؤٹ کریں۔

- صوتی اثرات شامل کریں

ہم یہ دیکھ کر بہت پرجوش ہیں کہ تدوین/ ایڈیٹنگ کا ایک بہتر تجربہ کہانی سنانےکے عمل کو کس طرح طاقتور بناتاہے اور ویڈیو کی تخلیق کوزیادہ وجدانی اور زیادہ قابل رسائی بناتا ہے، جس سے زبردست مواد تخلیق کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہوتا ہے۔

فوٹو موڈ کے ساتھ اپنا اظہار کریں

جب اپنے اظہار کےلیے ویڈیو کے علاوہ کسی دوسرے فارمیٹ کو ترجیح دیتے ہیں تو ا ُس کے لیے ہم نے فوٹو موڈ جاری کیا، جو موبائل پر تصاوری کی حرکت کا نیا فارمیٹ ہے اور ٹک ٹاک پر اعلیٰ معیار کا تصویری مواد شیئر کرنے کے لیے بہترین ہے۔ فوٹو موڈ آپ کو تصویری پوسٹس اشتراک کرنے کا موقع دیتا ہے جو خود بخود یکے بعد دیگرے نظر آتی ہیں۔ آپ تصاویر کے ساتھ کوئی بھی دھن یا موسیقی شامل کر سکتے ہیں، جسے ناظرین اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔

ہم نے پہلے ہی فوٹو موڈ کے ذریعے اپنی کمیونٹی کی ناقابل یقین ہنرمندی دیکھی ہے - سلائیڈ شوز جو آرٹ ورک، فیشن ڈائریز، فوٹو گرافی، اور بہت کچھ پیش کرتے ہیں۔

زیادہ تفصیل شیئر کریں

اب آپ فوٹو موڈ میں بنائی گئی اپنی ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ زیادہ تفصیل فراہم کر سکتے ہیں ہیں، ہر پوسٹ کے لیے 2,200 حروف تک، اضافی جگہ کے ساتھ، ہمیں امید ہے کہ تخلیق کاروں کے پاس شیئر کی گئی ویڈیوز یا فوٹو موڈ میں اُن کہانیاںب نانے کے لیے مزید گنجائش ہوگی اور اُنھیں اپنے اظہار اور دوسروں کے ساتھ زیادہ شدت سے وابستہ ہونے کے لیے ایک اور جگہ فراہم کر رہی ہو گی۔

ہم جانتے ہیں کہ لوگ ٹک ٹاک پر اظہار خیال کرنے کے لیے ہر قسم کافارمیٹ استعمال کرتے ہیں، اور ہم ایسے تجربات کی تیار جاری رکھیں گے جو اُنھیں ہر طریقے سے تخلیق کرنے کے لیے بااختیار بناتے ہیں - ویڈیوز سے لے کر لائیو، تصاویر، الفاظ، اور بہت کچھ۔ .

ٹک ٹاک پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے مختلف طریقے دریافت کریں۔ ایپل ایپ اسٹور، گوگل پلے یا ایمیزون کے ذریعے محض ایپ کو مفت میں ڈاؤن لوڈ کرکے ہماری کمیونٹی کا حصہ بنیں۔