یہ مہم بی ٹی ایس(BTS) کے جیمین کے دوسرے سولو البم میوز کے ریلیز کو منارہی ہے- شائقین Jimin_Who# ہب کے ذریعے ایپ میں موجود انعامات تک رساءی حاصل کرسکتے ہیں-
ٹک ٹاک بی ٹی ایس کی اکیسویں سالگرہ کے موقعے پر Jimin_Who# نامی ان ایپ ہب کی رونمائی کرنے اور انتہائی متوقع سوفومور البم میوز کے لیے پرجوش ہے- موسیقی کی دریافت کا ایک اہم پلیٹ فارم ہونے کی حیثیت سے، ٹک ٹاک کا نیا عمیق ہب بی ٹی ایس شاہقینوں کو انٹریکٹیو تجربات اور صرف ایپ میں دستیاب خصوصی کانٹنٹ تک رسائی فراہم کرتا ہے۔
آج سے، شائقین سرچ بینر پر کلک کر کے Jimin_Who# ہب میں جاسکتے ہیں جو متعلقہ اصطلاحات جیسے جیمن (Jimin) اور بی ٹی ایس کے برابر میں ظاہر ہوتا ہے- شائقین کو محدود مدت کے خصوصی پروفائل فریم کو غیر مقفل کرنے کے لیے چیلنجز پیش کیے جائیں گے- مزید برآں، اس ہب میں جیمن کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا کانٹنٹ اور آرمی کے خصوصی مبمران کی نمائش کرنے والا فین سپوٹ لائٹ شامل ہے-
کوریئن ےپاپ (کے پاپ)، ٹک ٹاک پر سب سے جلد ترقی کرنے والے انواع کےطور پر ابھری ہے- 2023 میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے فنکاروں میں پچاس فیصد کے پاپ فنکار شامل تھے- K-Pop# سے 59.8 ملین پوسٹس اور 620 بلین سے زیادہ ویڈیو پرویوز آئے-
ایک صدی قبل ڈیبیو کرنے والے بی ٹی ایس اکیسوی صدی کا پاپ ائکن بن گیا ہے جس نے لاتعداد عالمی ریکارڈز کو توڑا ہے اور ٹک ٹاک پر چوتھا سب سے بڑا فنکار اکاوئنٹ بن گیا ہے- بینڈ نے 65.5 ملین فالوورز حاصل کیے ہیں اور اسے ان کی آفیشل فینڈم آرمی سے 1.4بلین لائکس موصول ہوئے ہیں- گروپ سے متعلق ہیش ٹیگز ابھی تک اچھی اینگیجمینٹ لارہے ہیں جس میں bts# کو94.1 ملین اور bts_official_bighit# کو 33.4 ملین کرئیٹر ویڈیوزمیں دیکھا گیا-
jimin# سے متعلق ہیش ٹیگ کو 22.9 ملین کرئیٹر ویڈیوز میں دیکھا گیا- پچھلے سال اپنا پہلا سولو البم فیس(FACE) ریلیز کرنے کے بعد، جیمن کے ہیش ٹیگ ایک گانے ' لائک کریزی' نے تین لاکھ سے زیادہ کانٹنٹ کرئیٹرز کو متاثر کیا- ٹک ٹاک گروپ پر پوسٹ کی گئی ڈانس ویڈیو کو 36.2 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا اور اسے 8.6 ملین سے زیادہ لائکس ملے- جمِین نے حال ہی میں میوز(MUSE) سے پری ریلیز سنگل "(Smeraldo Garden Marching Band (feat. Loco" سمیرالڈو گارڈن مارچنگ بینڈ، کی پردے کے پیچھے کی ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی، جسے 11 ملین شائقین نے دیکھا اور 2.5 ملین لائکس حاصل کیے-