ایڈم پریسر، ہیڈ آف آپریشنز اینڈ ٹرسٹ اینڈ سیفٹی

کری ایٹرز ،ٹک ٹاک (TikTok)پر ،ہر شخص کے لیے محفوظ اور تفریحی ماحول برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ہم اپنی پالیسیوں اور ٹولز کے بارے میں معلومات فراہم کرکے لوگوں کو بااختیار بناتے ہیں تاکہ وہ محفوظ طریقے سے اپنے خیالات کا اظہار کرسکیں اور دوسروں کے ساتھ رابطہ قائم کرسکیں۔ آج ، ہم اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز میں اپ ڈیٹس کا اعلان کر رہے ہیں جو نئے فیچرزکے ساتھ ہمارے قواعد وضوابط کو مزید واضح کرنے کے علاوہ، کری ایٹرز کو، ہماری پالیسیوں کو سمجھنے اور اپنے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس معلوم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

ٹک ٹاک کے قوانین کے بارے میں مزید وضاحت

ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز وہ اُصول اور معیار ہیں جو ہمارے پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی جانے والی ہر شےاور ہر شخص پر لاگو ہوتے ہیں۔ آج کی اپ ڈیٹ ، جو اگلے ماہ سے نافذ ہوگی ، ہمارے قوانین کے بارے میں سمجھ بوجھ کو بہتر بنانے ، زیادہ شفافیت لانے اور اُن کو نافذ کرنے کے طریقوں کومزید بہتر بنانے کے لیے ہمارے جاری کام پر مبنی ہے۔

اس تازہ ترین تاکید میں، ہم نے اپنی پالیسیوں کو مزید واضح کرنے کے لیے نئی تعریفات (definitions)کو شامل اور اپ ڈیٹ کیا ہےجس میں نفرت انگیز تقاریر اور صحت سے متعلق غلط معلومات پر پالیسیاں شامل ہیں ۔ ہم نے ٹک ٹاک کے مختلف فیچرزمثلا ًسرچ، لائیو اور فار یو (For You)فیڈکو اعتدال پسند بنانے کے بارے میں مزید تفصیلات بھی شامل کی ہیں ۔

ہم اپنے فیچر فار یوFor You) (کے لیے اہلیت کے معیارات کو بھی اپ ڈیٹ کر رہے ہیں ، جو آپ کے لئے محفوظ فیڈ کاتجربہ فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں اور ٹک ٹاک پر آڈئینس کی بڑی تعدادکے لیے موزوں ہیں۔ اگر کوئی کری ایٹرمتواتر ایسا کنٹنٹ پوسٹ کرتا ہے جو ہمارے فار یو فیڈ کے معیارات کے خلاف ہو تو ہم پورے اکاؤنٹ کو، عارضی طور پر، فار یو فیڈ میں سفارش کے لیے نااہل قرار دینے کے لیے ایک پالیسی متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت ایسے اکاؤنٹس اور کنٹنٹ کو تلاش کرنا مشکل ہوگا۔ جب کسی اکاؤنٹ کو اس طرح سے محدود کیا جائے گا تو ہم کری ایٹرز کو مطلع کریں گے اور وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کرسکیں گے ۔

کری ایٹرز کو ٹک ٹاک ضوابط کو سمجھنے میں مدد دینا

ہم کری ایٹرز کو ہمیشہ اپنےمنفرد ضوابط کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرنے کے مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں اور جب کوئی کری ایٹر پہلی مرتبہ ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ہم اسے وارننگ اسٹرائک (warning strike) جاری کرتے ہیں ۔ وارننگ اسٹرئیک کا شمار کسی اکاؤنٹ کی اسٹرئیک کی تعداد میں نہیں ہوتا، لیکن مستقبل میں ہونے والی کسی بھی اسٹرائیک میں ہو گا۔ ہم کری ایٹرز کو مطلع کرتے ہیں کہ انہوں نے کس اُصول کی خلاف ورزی کی ہے اور ،اگر وہ سمجھتے ہیں کہ، ایسا نادانستہ طور پر ہوا ہے تو وہ اس فیصلے کے خلا ف کس طرح اپیل کرسکتے ہیں۔ عدم برداشت (zero tolerance)کی پالیسیاں (مثال کے طور پر تشدد پر اکسانا)، اُن یاد دہانیوں کے لیے موزوں نہیں ہیں۔ایسے اکاؤنٹس پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

کری ایٹرز کے لیے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس چیک کرنےکو بہتر بنانا

جب ہم ’اکاؤنٹ چیک‘متعارف کرائیں گے تو کری ایٹرزکے لئے اپنے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس معلوم کرنا بھی آسان ہوجائے گا ۔ یہ نیا فیچر کری ایٹرز کو اپنے اکاؤنٹ اور اپنی آخری 30 پوسٹس کو تیزی سے آڈٹ کرنے کے قابل بنائے گا اور وہ ایک نظر میں دیکھ سکیں گے کہ آیا وہ ٹک ٹاک پر اچھی پوزیشن میں ہیں یا نہیں۔ اکاؤنٹ چیک میں یہ معلومات بھی شامل ہوں گی کہ آیا خلاف ورزیوں کی وجہ سے کچھ فیچرزتک رسائی ، مثلا تبصرے یا براہ راست پیغام رسانی کو محدود کردیا گیا ہے۔ کری ایٹرز یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ آیا اُن کے کنٹنٹ کو ہمارےقوانین کی خلاف ورزی پر حذف کیا گیا ہے یا فار یو فیڈ تک پہنچنے سے روک دیا گیا ہے۔

اِن معلومات کے ذریعے ، کری ایٹرز بہتر طور پر سمجھ سکیں گے کہ اُن کے کنٹنٹ اور روئیے نے ہمارے پلیٹ فارم پر اُن کی پوزیشن کو کس طرح متاثر کیا ہے ۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نےغلط کیا ہے تو وہ ہمارے فیصلوں کے خلاف کس طرح اپیل کرسکتے ہیں۔ یہ پچھلے سال متعارف کرائے گئے موجودہ ”اکاؤنٹ اسٹیٹس“ صفحے کے علاوہ ہے ، جو کری ایٹرز کی ویڈیو کی خلاف ورزیوں کی فہرست دیتا ہے۔

ٹک ٹاک پروگرامز میں شامل کری ایٹرز کے لئے معیارات کا تعین

آج ہم ٹک ٹاک کری ایٹر کا ضابطہ اخلاق (TikTok Creator Code of Conduct)بھی جاری کر رہے ہیں جس کا اطلاق آئندہ چند ہفتوں میں ہوجائے گا۔ یہ وہ معیارات ہیں جن کی ہم توقع کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک پروگرامز، فیچرز، ایونٹس اور کیمپینزمیں شامل کری ایٹرز پلیٹ فارم پر اور پلیٹ فارم سے ہٹ کر ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز اور سروس کی شرائط (Terms of Service)کے علاوہ بھی عمل کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ان پروگرامز کا حصہ بننا ایک ایسا موقع ہے جو اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ ہے ، اور یہ ضاطہ اخلاق کری ایٹرز کو اضافی یقین دہانی فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا کہ دیگر شرکاء بھی ان معیارات پر پورا اتر رہے ہیں۔

ہم اپنی کمیونٹی اور خاص طور پر اپنے کری ایٹرزکو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز کرتے رہیں گے کہ ہمارے قوانین کیا ہیں اور ہم ٹک ٹاک پر ایک ارب سے زائد لوگوں کو محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لئے انہیں کس طرح نافذ کرتے ہیں۔