- یکم اپریل 2022ء سے 30جون، 2022ء کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیں گئیں 15,351,388 ویڈیوز کی تعداد کے اعتبار سے پاکستان دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر رہا۔
- تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے، کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر97 فیصد ویڈیوز پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹو ں کے اندر، 98 فیصد استعمال کرنے والوں کی جانب سے شکایت کیے جانے سے پہلے اور97 ویڈیوز کسی بھی شخص کے دیکھنے سے پہلے حذف کیں گئیں۔
- اس سال، ٹک ٹاک، واشنگٹن ڈی سی اورسنگاپور میں، جدید ترین سائبر انسی ڈینٹ مانیٹرنگ اینڈ انوسٹیگیٹو ریسپانس سینٹرز بھی قائم کر رہا ہے۔
دنیا بھرمیں مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے ممتاز پلیٹ فارم، ٹاک ٹاک نے سنہ 2022ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل -جون،2022)کے لیے اپنی نئی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کردی ہے۔یہ رپورٹ پلیٹ فارم پر غلط معلومات کو روکنے کی غرض سے کثیر الجہتی نقطہ نظر کے ساتھ اپنی وابستگی کے اظہار کے طور پر جاری کی گئی ہے۔
یہ رپورٹ پلیٹ فارم کے ایک جوابدہ ادارہ ہونے کی حیثیت سے جاری اعتماد کے حصول، اور اْسی کے ساتھ محفوظ اور خوش آئند پلیٹ فارم ہونے کے عزم کا اظہارہے۔تازہ ترین رپورٹ غلط معلومات کے پھیلاؤکو روکنے کی کوششوں میں بہتری اور سرمایہ کاری کی صورت میں ڈیجیٹل خواندگی کی کوششوں کوبھی ظاہر کرتی ہے تاکہ اس مسئلے پرزیادہ سے زیادہ آگے نکلنے میں مدد مل سکے۔
سنہ 2022ء کی دوسری سہ ماہی میں، عالمی سطح پر 113,809,300 ویڈیوز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پر اَپ لوڈ کیں گئیں کل ویڈیوز کا صرف ایک فیصد ہے۔اِن میں سے تقریباً 97 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اند ر حذف کر دیں گئیں جبکہ 98 فیصد ویڈیوز کسی ٹک ٹاک استعمال کرنے والے والے کی جانب سے شکایت کرنے سے پہلے اور 97 فیصد کسی بھی شخص کے دیکھنے سے قبل حذف کیں گئیں۔
کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر اکاؤنٹس بند کرنے کے علاوہ، پلیٹ فارم نے spam کا باعث ثابت ہونے پر اکاؤنٹس بھی بند کر دئیے اور اُسی کے ساتھ اُن اکاؤنٹس سے پوسٹ کیں گئیں ویڈیوز بھی حذف کر دیں گئیں۔اِس نے خودکار طریقے سےspam اکاونٹس کو بننے سے روکنے کے لیے بھی فعال اقدامات کیے۔ گزشتہ آخری سہ ماہی سے اب تک، ٹک ٹاک نے غلط معلوما ت کے 33نئے دعوؤں کا سراغ لگایا اور اِس طرح، عالمی سطح پر،58,000ویڈیوز حذف کر دیں۔
سنہ 2022ء کی دوسری سہ ماہی میں ایڈورٹائزنگ کی پالیسیوں اور گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر حذف کیے گئے اشتہارات کی مجموعی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔ایسا اکاؤنٹ کی سطح پرانکشاف اور حکمت عملی کے نفاذ کی کوششوں کو مضبوط بنانے سے ہوا ہے جس نے اشتہارات کے ایکوسسٹم کو بہتر بنانے میں مدد کی ہے اور استعمال کرنے والوں اور مشتہرین وونوں کے تجربے کو بہتر بنایا ہے۔
غلط معلومات کے پھیلاؤکو روکنے اور تحفظ یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کو دوہراتے ہوئے ٹک ٹاک ایک نیا پنالٹی سسٹم متعارف کرا رہا جس کے تحت، پلیٹ فارم کی کسی بھی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کا اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔پلیٹ فارم ایسی بندشوں کا حساب رکھے گا اور کوئی شخص اگر خلاف ورزی کرنے والا کنٹنٹ پوسٹ کرتا رہتا ہے تو ایسی صورت میں اُس پر مستقل پابند عائد کر دی جائے گی۔مستقبل بندش کا سبب بنے والی خلاف ورزیوں کی تعداد کاانحصار خلاف ورزی کی سنگینی اور کل خلاف ورزیوں کی تعداد پر ہو گا۔
ٹک ٹاک کی کنٹنٹ گائیڈلائنز، ٹولز اورپالیسیوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے براہ مہربانی https://www.tiktok.com/community-guidelines?lang=enکا وزٹ کیجیے۔ یہ معلومات اردو زبان (https://www.tiktok.com/community-guidelines?lang=ur) میں بھی دستیاب ہیں۔