ہم نے آج سنہ2025ءکے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کے بارے میں اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جو اس بات کی جھلک پیش کرتے ہیں کہ اس سال پاکستانیوں کوکن موضوعات کے بارے میں سب سے زیادہ تجسس رہا جن میں سفر کے مقامات اور کھانوں سے لے کر بڑی مقابلوں کی سرگرمیوں، سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والےشوز، اور ایسی آوازیں جو پورے پلیٹ فارم پر پاکستانی ثقافت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
کرکٹ پر بھرپور گفتگو اور تفریحی جوش سے لے کر عملی تلاش تک ،مثلاً پروڈکٹ ریویوز اور مہندی کے ڈیزائن تک، سنہ2025ء کی فہرست اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ٹک ٹاک سرچ (TikTok Search) کو حقیقی زندگی میں ایک دریافت کے مؤثرذریعے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ سفر پر جانے سے پہلے مقامات کو جانچنے، لمحہ بہ لمحہ ہونے والے واقعات سے باخبر رہنے، اور ایسے کری ایٹرزکے ذریعے فوری اور قابلِ فہم رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہماری ایپ استعمال کر رہے ہیں جو اُن کی زبان بولتے ہیں اور مقامی تناظر کو سمجھتے ہیں۔
جنوبی ایشیا کے ہمارے کانٹینٹ آپریشنز لیڈ، عمیس نوید اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئےکہتے ہیں:”ٹک ٹاک سرچ پاکستان میں روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔لوگ صرف ویڈیوز نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ حقیقی وقت میں معلومات، سفارشات اور سیاق و سباق کو تلاش کر رہے ہیں خواہ تازہ ترین کرکٹ لمحے کو فالو کرنا ہو، ویک اینڈ ٹرپ کی منصوبہ بندی، کچھ نیا سیکھنا، یا خریداری سے پہلے ریویوز دیکھنا۔ پاکستانی روزمرہ فیصلے کرنے کے لیے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں ۔ اس سال کی ٹاپ تلاش کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کس طرح پاکستانیوں کو ثقافت، کمیونٹی اور روزمرہ سوالات کے جوابات سے جوڑ رہا ہے۔“
پاکستان میں تلاش کیے جانے والے موضوعات کیا ظاہر کرتے ہیں؟
اس سال تلاش کیے جانے والے موضوعات ایک بامقصد دریافت کی کہانی سناتے ہیں۔ اسلام آباد سے لے کر ہنزہ میں اَلِتت فورٹ (Altit Fort) ہنزہ تک سفر سے متعلق سوالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کے مناظر اور تاریخی مقامات کو دریافت کرنے کا شوق بڑھ رہا ہے، اور ہمارے ریویوز، سفرکے منصوبوں اور تخلیق کاروں کی سفارشات کے ذریعے ایک منصوبہ بندی کے ساتھی کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ، بڑے میچوں اور نمایاں لمحات سے جڑی تلاشیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان کس طرح اجتماعی طور پر ثقافت کا تجربہ کرتا ہے، جہاں ہمارے لوگوں کو اہم جھلکیاں دوبارہ دیکھنے، گفتگو کا حصہ بننے اور حقیقی وقت میں کمیونٹیز سے جڑنے میں مدد دیتا ہے۔
پاکستانی ٹک ٹاک سرچ کو صرف تفریح کے لیے استعمال نہیں کر رہے ہیں بلکہ تیزی سے سیکھنے، مختلف آپشنز کا موازنہ کرنے اور زیادہ پراعتماد فیصلے کرنے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ سنہ2025ء کی فہرست ایک ایسے پلیٹ فارم کی عکاسی کرتی ہے جو ثقافت اور افادیت کے سنگم پر موجود ہے، جہاں رجحان بننے والی اشیاء اکثر وہی ہوتی ہیں جو حقیقت میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔
ہمارے مطابق گزشتہ برس کے دوران، پاکستان میں متعدد مقبول کنٹینٹ ٹیگز کی تلاشں میں اضافہ ہوا، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم دریافت کے ایک اہم ذریعے کے طور پر زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ TravelTok#سے متعلق تلاش میں 53 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ FoodTok# میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ StudyTok# کی تلاش 60 فیصد تک بڑھ گئی، اور سب سے زیادہ اضافہ FitnessTok# میں ہوا جو ایک ریکارڈ ہے اور جس میں سال بہ سال کی بنیاد پر 66 فیصدکا اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین اپنی دلچسپیوں اور تجسس سے مطابقت رکھنے والا کانٹینٹ تلاش کرنے کے لیے ہماری ایپ کا استعمال تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔
سنہ2025 کے اختتام پر، پاکستان میں ہماری تلاش کے سرفہرست موضوعات ایک ایسے سال کی عکاسی کرتے ہیں جو مشترکہ لمحات اور روزمرہ کے تجسس سے جڑا رہا اُن مقامات سے جنہیں لوگ دیکھنے کا خواب دیکھتے تھے، اُن آوازوں، شوز اور کری ایٹرز تک جنہوں نے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا۔ ہم پاکستان میں ایک متحرک تخلیقی کمیونٹی کی معاونت کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ہر اس شخص کے لیے دریافت کے عمل کو مزید آسان، خوشگوار اور بامعنی بنانے کے لیے کوشاں ہے جو اپنی اگلی تحریک کی تلاش میں ہماری طرف رخ کرتا ہے۔
یہ ہیں 2025 میں پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ، کسی خاص ترتیب کے بغیر:
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مقامات
اسلام آباد
قلعہ التیت
دریائے چناب
لاہور
کراچی
سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی خبریں اور لمحات
بابر اعظم کی سوویں سینچری
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ
پاکستان بمقابلہ بھارت
نادیہ میری سوہنٹری سوانی
سیلاب
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ٹی وی شوز
ترک سیریز
تماشا
میری بہوئیں
میں منٹو نہیں ہوں
ہم ایوارڈز 2025
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ساؤنڈ ٹریکس
جھول | مانو اور انورال خالد
سپریم | شبھ
پل پل | افیوزک اینڈ علی سومرو میوزک
جے پتا ہوندا | نمرہ مہرہ
رانجھیا وے | زین ذہیب
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کھانے
لاوا برگر
بریانی
آلو
دبئی چا کلیٹ
ماچا ڈرنک
سب سےزیادہ تلاش کی جانے والی اسپورٹس کی شخصیات
بابر اعظم
ابھیشک شرما
ویرات کوہلی
حارث ر ا ؤف
مچل اسٹارک
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موسیقار
حاوی
طلحہٰ انجم
نمرہ مہرہ
علی ظفر
حسن رحیم
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کری ایٹرز
علینہ عامر
جنت مرز
خضر عمر
کنول آفتاب
صد میر ریپر
سب سے زیادہ شو بز سیلیبریٹز
عمران اشرف
فہد مصطفیٰ
ماہرہ خان
کنزہ ہاشمی
سیف علی خان(تماشا کے فاتح)
سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے رجحانات
پروڈکٹ ریویوز
سافٹوئیراپڈیٹ
مہندی کے ڈیزائن
بلی والی فنی ویڈیوز
اے آئی کے استعمال/پرامپٹس