یوتھ پورٹل

پبلک میں اپنی موجودگی کی وضاحت کریں



جب آپ TikTok پر پوسٹ کرتے ہیں، تو آپ کو جو چیز سب سے پہلے مدنظر رکھنی چاہیئے وہ آپ کی ذاتی رازداری ہے۔ آپ کی پروفائل کی تصویر، کور تصویر، اور وضاحت یہ سب چیزیں پبلک ہوتی ہیں، لہذا انہیں ہر کوئی دیکھ سکتا ہے۔ آپ جو بھی شامل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اس پر بغور توجہ دینا یقینی بنائیں۔ تحفظ کے سلسلے میں اضافی طور پر جو ہم اپنے صارفین کو فعال طور پر فراہم کرتے ہیں، ہم آپ کی آن لائن موجودگی کی تنظیم کرنے میں مدد کے لیے حفاظت کے ٹولز کی پیشکش کرتے ہیں۔



آپ رکھتے ہیں اپنی ویڈیوز پر مکمل کنٹرول

ہم چاہتے ہیں کہ آپ نے جو شیئر کیا اور جو کچھ نہیں کیا اس پر آپ کا مکمل کنٹرول ہو۔ آپ اپنی پروفائل (اسے نجی یا پبلک بنانا) کے ساتھ ساتھ اپنی ویڈیوز کے لیے رازداری کی ترتیبات ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

  •  تعین کریں کہ آپ کی ویڈیوز کون دیکھ سکتا ہے: اپنے اکاؤنٹ کو "نجی" پر سیٹ کرنے سے، صرف منظور شدہ صارفین آپ کو فالوو کرنے اور آپ کی ویڈیوز دیکھنے کے اہل ہوں گے۔ اپنے اکاؤنٹ کو نجی بنانے کے لیے، ترتیبات کھولیں، "نجی اور رازدارنہ" پر جائیں، اور "نجی اکاؤنٹ" کو آن کریں۔
  • آپ ہر ایک ویڈیو کو پوسٹ کرتے وقت اور پوسٹ کرنے کے بعد، الگ الگ یہ تعین کر سکتے ہیں کہ آپ کی ویڈیو کون دیکھ سکتا ہے۔ یہ آپ کو پبلک پروفائل ہوتے ہوئے بھی مخصوص مواد خاص سامعین کے ساتھ شیئر کرنے کا مجاز کرتی ہے۔
  •  اپنی ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈز کو محدود کریں: اگر آپ نہیں چاہتے کہ آپ کی ویڈیوز دوسرے لوگوں کی جانب سے ڈاؤن لوڈ کی جائیں، تو ترتیبات کھولیں، "رازداری اور تحفظ" پر جائیں، اور "اپنی ویڈیوز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دیں" کو آف کر دیں۔
  • تعین کریں کہ آپ کی پسند کردہ ویڈیوز کون دیکھ سکتا ہے: اپنی پسند کردہ ویڈیوز کو نجی رکھنے کے لیے، اپنی ترتیبات کھولیں، "رازداری اور تحفظ" پر جائیں، اور آپ کی پسند کردہ ویڈیوز کون دیکھ سکتا ہے" کو ٹیپ کریں۔


غیر ضروری کمینٹس محدود کریں

نہ صرف یہ تعین کریں کہ کون کمینٹ کر سکتا ہے، بلکہ الفاظ بھی فلٹر کر کے اپنی ویڈیوز پر کمینٹس کی تنظیم کریں۔

کنٹرول کریں کہ کون کمینٹ کر سکتا ہے
یہ تعین کرنے کے لیے کہ آپ کی تمام ویڈیوز پر کون کمینٹ کر سکتا ہے اپنے اکاؤنٹ سے، ترتیبات کھولیں، "رازداری اور تحفظ" پر جائیں، اور "آپ کی ویڈیوز پر کون کمینٹ کر سکتا ہے" کو ٹیپ کریں۔
آپ اپنی ہر ویڈیو پر بھی کمینٹ کی ترتیبات تبدیل کر سکتے ہیں:

  1. ویڈیو کھولیں اور [...] کو ٹیپ کریں۔
  2. "رازداری کی ترتیبات" کو ٹیپ کریں۔
  3.  کمینٹس کو آن یا آف کرنے کے لیے "کمینٹس کی اجازت دیں" کو ٹیپ کریں۔

کمینٹس فلٹر کریں
ایک حسب ضرورت کلیدی الفاظ کی فہرست بنائیں جو آپ کی ویڈیوز پر آنے والے کمینٹس میں خودکار طور پر بلاک ہو جائیں گے:

  1.  اپنی پروفائل سے، اپنے اکاؤنٹ کی ترتیبات کھولیں۔
  2. "رازداری اور تحفظ" کو ٹیپ کریں۔
  3. "کمینٹس فلٹر کریں" کو ٹیپ کریں۔
  4.  "کلیدی الفاظ فلٹر کریں" کو فعال کرنے کے لیے ٹوگل کو ٹیپ کریں > "کلیدی الفاظ شامل کریں" کو ٹیپ کریں۔
  5. کلیدی الفاظ شامل کریں اور "ہو گیا" کو ٹیپ کریں۔   


دوسروں کے ساتھ باہمی تعامل کو کنٹرول کرنا


لوگ آپ کی پروفائل پر کیا دیکھیں، اس کو کنٹرول کریں
اگر آٌپ اپنا اکاؤنٹ نجی بناتے ہیں، تو آپ کی شیئر کی جانے ویڈیوز اور اپ ڈیٹس کو صرف آپ کے فالوورز ہی دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے اکاؤنٹ کے فالوورز کا جائزہ لینے اور انہیں منظوری دینے کے لیے اہل ہوں گے۔

براہ راست پیغامات
پر، براہ راست پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے آپ کی عمر 16 سال سے زائد ہونی چاہیئے۔TikTok
اگر آپ کی عمر 16 سال سے زائد ہے، تو درج ذیل طور پر منتخب کریں کہ آپ کو براہ راست پیغامات بھیجنے کے لیے کون مجاز ہے:

  1. اپنی پروفائل سے، اپنے اکاؤنٹ کی ترتیبات کھولیں۔
  2. "رازداری اور تحفظ" کو ٹیپ کریں۔
  3. "آپ کو براہِ راست پیغامات کون بھیج سکتا ہے" کو ٹیپ کریں۔
  4. "دوست" یا "آف کریں" کے مابین منتخب کریں اور اسے ٹیپ کریں۔

اکاؤنٹ بلاک کریں
ہم اپنی کمیونٹی کے رہنما اصولوں پر عمل کرنے پر اپنے صارفین کو سراہتے ہیں اور TikTok پر دیگر لوگوں کے ساتھ باعزت طریقے سے پیش آتے ہیں۔ اگر کوئی ان اصولوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، یا آپ کو دھمکا کر یا ہراساں کر کے تنگ کرتا ہے، تو آپ اس صارف کو بلاک کر سکتے اور اس کے رویہ کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔ جب آپ کسی صارف کو بلاک کرتے ہیں، تو وہ آپ سے رابطہ کرنے، یا آپ کا کسی قسم کا مواد دیکھنے یا متعامل ہونے کے اہل نہیں ہو گا۔

کسی اکاؤنٹ یا صارف کو بلاک کریں

  1. آپ جس صارف کو بلاک کرنا چاہتے ہیں اس کی پروفائل پر جائیں۔
  2. بالائی دائی کونے میں [...] کو ٹیپ کریں۔
  3. "بلاک کریں" کو ٹیپ کریں اور تصدیق کریں۔

اگر آپ نے اپنا ذہن بدل لیا، تو " ان بلاک کریں" کو ٹیپ کر کے اس صارف کو ان بلاک کریں۔ آپ اپنی ترتیبات کو بھی کھول سکتے ہیں، "رازداری اور تحفظ" > "بلاک کردہ اکاؤنٹس" پر جائیں اور "ان بلاک کریں" کو ٹیپ کریں۔

مواد یا اکاؤنٹس رپورٹ کریں
اپنے سامنے آنے والے نامناسب مواد کو رپورٹ کرنے پر ہم اپنی عالمی TikTok کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آپ کوئی ویڈیو، اکاؤنٹ، یا آپ کو موصول ہونے والا براہ راست پیغام، یا کمینٹ رپورٹ کر سکتے ہیں۔
جب ہمیں معلوم ہو کہ مواد سے ہماری کمیونٹی کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی ہوتی ہے، تو ہم مواد کو ہٹا دیتے ہیں اور اس میں شامل یا شدید نوعیت کی یا بار بار خلاف ورزیاں کرنے والے اکاؤںٹس کو معطل کر دیتے یا ان پر پابندی لگا دیتے ہیں۔ ناگزیر نقصان پہنچنے کے خطرے کی صورتوں میں، ہم اپنی کمیونٹی کو محفوظ رکھنے کے لیے معاملہ متعلقہ حکام کے حوالے کر دیں گے۔

منتخب کریں کہ آپ کی ویڈیوز کے ساتھ ڈوئٹ یا ان پر ری ایکٹ کون کر سکتا ہے
ڈوئٹ" اور "ری ایکٹ" تخلیق کاروں کو ایک دوسرے کی ویڈیوز کے ساتھ متعامل ہونے کی اجازت دیتے ہیں۔ آپ کا اپنے مواد پر ہمیشہ پورا کنٹرول ہوتا ہے اور آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آپ کی ویڈیوز پر کون ڈوئٹ بنا سکتا یا ری ایکٹ کر سکتا ہے۔ اپنی "نجی اور رازدارانہ" ترتیبات میں، آپ تعین کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی ویڈیوز کے ساتھ ڈوئٹ یا ری ایکٹ ہر کوئی، دوست، یا کوئی بھی نہیں کر سکتا۔
آپ اپنی ویڈیو کو پوسٹ کرتے وقت یا پوسٹ کرنے کے بعد بھی ہر ایک ویڈیو کے لیے "ڈوئٹ" اور "ری ایکٹ" کی ترتیبات کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔

فیملی پیئرنگ
فیملی پیئرنگ ایک ان ایپ خصوصیت ہے جو TikTok پر بےشمار اقسام کی ویڈیوز سے محظوظ ہوتے ہوئے والدین، فیملی ممبر یا سرپرست کی آپ کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ فیملی پیئرنگ ڈیجیٹل فلاح و بہبود کی خصوصیات کے سوٹ کے اندر دستیاب ہے اور اسے صرف آپ کی اجازت سے آن کیا جا سکتا ہے۔
ہم نے اس خصوصیت کو آپ کے تجربے کے بارے میں آپ اور آپ کے والدین یا سرپرست کے مابین گفتگو کی حوصلہ افزائی کے لیے تیار کیا ہے۔

  •  جب فیملی پیئرنگ فعال ہوتی ہے، تو آپ کے والدین یا سرپرست کو درج ذیل ترتیبات تک رسائی حاصل ہوتی ہے: "اسکرین ٹائم کی مینیجمنٹ"، "محدود کردہ موڈ" اور آپ کو براہِ راست پیغامات کون بھیج سکتا ہے"۔
  • آپ کے والدین یا سرپرست کو صرف درج بالا ترتیبات تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ انہیں آپ کی دیکھی گئی ویڈیوز، آپ کے بھیجے یا موصول کیے گئے پیغامات یا کمینٹس، یا آپ کے متعامل شدہ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں ہو گی۔
  • فیملی پیئرنگ کو آف کرنے کے لیے، اپنی فیملی پیئرنگ ترتیبات میں "ان لنک کریں" کو ٹیپ کریں۔ آپ کے والدین یا قانونی سرپرست اپنی TikTik ایپ میں ایک اطلاع موصول کریں گے، اور 48 گھنٹوں کے دورانیے کے بعد، آپ کے اکاؤنٹس ان لنک ہو جائیں گے۔ فیملی پیئرنگ کو دوبارہ آن کرنے کے لیے، آپ کو اپنے اکاؤنٹس دوبارہ لنک کرنے کی ضرورت ہو گی۔