پاکستان میں محفوظ، مثبت اور ذمہ دارانہ ڈیجیٹل ماحول کو فروغ دینے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت، ہم نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی (اپریل سے جون) کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ یہ رپورٹ پلیٹ فارم کی شفافیت، اعتماد سازی اور عالمی سطح پر صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اس سہ ماہی کے دوران صرف پاکستان میں ہم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر (25,448,992) ویڈیوز کو حذف کیا۔ پلیٹ فارم پر فعال انداز میں حذف کرنے کی شرح نہایت بلند رہی، جہاں 99.7 فیصد ویڈیوز کو پیشگی طور پر شناخت کر کے ہٹا دیا گیا، جبکہ 96.2 فیصد ویڈیوز کو صرف 24 گھنٹوں کے اندر حذف کر دیا گیا — جو خطرناک یا گمراہ کن کانٹنٹ کی بروقت روک تھام کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سہ ماہی کے دوران،عالمی سطح پر،مجموعی طور پر 189ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کی گئی مجموعی ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے163,962,241 ویڈیوز کو خودکار نظام کے ذریعے نشاندہی کر کے حذف کیا گیا، جبکہ 7,457,309 ویڈیوز کو مزید جانچ کے بعد بحال کر دیا گیا۔ عالمی طور پر پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.1 فیصد رہی، اور 4. 94 فیصد ویڈیوز کو 24 گھنٹوں کے اندر ہٹایا گیا۔ اس کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی میں، پلیٹ فارم نے76,991,660 جعلی اکاؤنٹس حذف کیے، اور مزید25,904,708ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیےگئے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے۔
اس رپورٹ سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر حذف کی گئیں ویڈیوز کا ایک بڑا حصہ — یعنی 30.6 فیصد— ایسے حساس یا بالغ کانٹینٹ پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کی پالیسیوں کے مطابق نہیں تھا۔اس کے علاوہ، 14.0 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے حفاظتی اور شائستگی کے معیار کی خلاف ورزی کی، جبکہ 6.1فیصد ویڈیوز رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق ہدایات کے برخلاف تھیں۔مزید برآں، حذف کی گئیں45.0 فیصد ویڈیوز کو غلط معلومات کے طور پر رپورٹ کیا گیا تھا، اور 23.8فیصد ویڈیوز ایڈیٹ کردہ میڈیا یا مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ کانٹین پر مشتمل تھیں۔