ہم نے آج سنہ2025ءکے لیے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کے بارے میں اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں جو اس بات کی جھلک پیش کرتے ہیں کہ اس سال پاکستانیوں کوکن موضوعات کے بارے میں سب سے زیادہ تجسس رہا جن میں سفر کے مقامات اور کھانوں سے لے کر بڑی مقابلوں کی سرگرمیوں، سب سے زیادہ زیرِ بحث آنے والےشوز، اور ایسی آوازیں جو پورے پلیٹ فارم پر پاکستانی ثقافت کو آگے بڑھا رہی ہیں۔کرکٹ پر بھرپور گفتگو اور تفریحی جوش سے لے کر عملی تلاش تک ،مثلاً پروڈکٹ ریویوز اور مہندی کے ڈیزائن تک، سنہ2025ء کی فہرست اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ٹک ٹاک سرچ (TikTok Search) کو حقیقی زندگی میں ایک دریافت کے مؤثرذریعے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگ سفر پر جانے سے پہلے مقامات کو جانچنے، لمحہ بہ لمحہ ہونے والے واقعات سے باخبر رہنے، اور ایسے کری ایٹرزکے ذریعے فوری اور قابلِ فہم رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ہماری ایپ استعمال کر رہے ہیں جو اُن کی زبان بولتے ہیں اور مقامی تناظر کو سمجھتے ہیں۔جنوبی ایشیا کے ہمارے کانٹینٹ آپریشنز لیڈ، عمیس نوید اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئےکہتے ہیں:”ٹک ٹاک سرچ پاکستان میں روزمرہ زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔لوگ صرف ویڈیوز نہیں دیکھ رہے ہیں بلکہ حقیقی وقت میں معلومات، سفارشات اور سیاق و سباق کو تلاش کر رہے ہیں خواہ تازہ ترین کرکٹ لمحے کو فالو کرنا ہو، ویک اینڈ ٹرپ کی منصوبہ بندی، کچھ نیا سیکھنا، یا خریداری سے پہلے ریویوز دیکھنا۔ پاکستانی روزمرہ فیصلے کرنے کے لیے ٹک ٹاک استعمال کر رہے ہیں ۔ اس سال کی ٹاپ تلاش کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ٹک ٹاک کس طرح پاکستانیوں کو ثقافت، کمیونٹی اور روزمرہ سوالات کے جوابات سے جوڑ رہا ہے۔“پاکستان میں تلاش کیے جانے والے موضوعات کیا ظاہر کرتے ہیں؟اس سال تلاش کیے جانے والے موضوعات ایک بامقصد دریافت کی کہانی سناتے ہیں۔ اسلام آباد سے لے کر ہنزہ میں اَلِتت فورٹ (Altit Fort) ہنزہ تک سفر سے متعلق سوالات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پاکستان کے مناظر اور تاریخی مقامات کو دریافت کرنے کا شوق بڑھ رہا ہے، اور ہمارے ریویوز، سفرکے منصوبوں اور تخلیق کاروں کی سفارشات کے ذریعے ایک منصوبہ بندی کے ساتھی کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ اسی کے ساتھ، بڑے میچوں اور نمایاں لمحات سے جڑی تلاشیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان کس طرح اجتماعی طور پر ثقافت کا تجربہ کرتا ہے، جہاں ہمارے لوگوں کو اہم جھلکیاں دوبارہ دیکھنے، گفتگو کا حصہ بننے اور حقیقی وقت میں کمیونٹیز سے جڑنے میں مدد دیتا ہے۔پاکستانی ٹک ٹاک سرچ کو صرف تفریح کے لیے استعمال نہیں کر رہے ہیں بلکہ تیزی سے سیکھنے، مختلف آپشنز کا موازنہ کرنے اور زیادہ پراعتماد فیصلے کرنے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔ سنہ2025ء کی فہرست ایک ایسے پلیٹ فارم کی عکاسی کرتی ہے جو ثقافت اور افادیت کے سنگم پر موجود ہے، جہاں رجحان بننے والی اشیاء اکثر وہی ہوتی ہیں جو حقیقت میں کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔ہمارے مطابق گزشتہ برس کے دوران، پاکستان میں متعدد مقبول کنٹینٹ ٹیگز کی تلاشں میں اضافہ ہوا، جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم دریافت کے ایک اہم ذریعے کے طور پر زیادہ استعمال ہو رہا ہے۔ TravelTok#سے متعلق تلاش میں 53 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ FoodTok# میں 52 فیصد اضافہ ہوا۔ StudyTok# کی تلاش 60 فیصد تک بڑھ گئی، اور سب سے زیادہ اضافہ FitnessTok# میں ہوا جو ایک ریکارڈ ہے اور جس میں سال بہ سال کی بنیاد پر 66 فیصدکا اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستانی صارفین اپنی دلچسپیوں اور تجسس سے مطابقت رکھنے والا کانٹینٹ تلاش کرنے کے لیے ہماری ایپ کا استعمال تیزی سے بڑھا رہے ہیں۔سنہ2025 کے اختتام پر، پاکستان میں ہماری تلاش کے سرفہرست موضوعات ایک ایسے سال کی عکاسی کرتے ہیں جو مشترکہ لمحات اور روزمرہ کے تجسس سے جڑا رہا اُن مقامات سے جنہیں لوگ دیکھنے کا خواب دیکھتے تھے، اُن آوازوں، شوز اور کری ایٹرز تک جنہوں نے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑا۔ ہم پاکستان میں ایک متحرک تخلیقی کمیونٹی کی معاونت کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور ہر اس شخص کے لیے دریافت کے عمل کو مزید آسان، خوشگوار اور بامعنی بنانے کے لیے کوشاں ہے جو اپنی اگلی تحریک کی تلاش میں ہماری طرف رخ کرتا ہے۔یہ ہیں 2025 میں پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے الفاظ، کسی خاص ترتیب کے بغیر:سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے مقاماتاسلام آبادقلعہ التیتدریائے چنابلاہورکراچیسب سے زیادہ تلاش کی جانے والی خبریں اور لمحاتبابر اعظم کی سوویں سینچریپاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہپاکستان بمقابلہ بھارتنادیہ میری سوہنٹری سوانیسیلابسب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ٹی وی شوزترک سیریزتماشامیری بہوئیںمیں منٹو نہیں ہوںہم ایوارڈز 2025سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ساؤنڈ ٹریکسجھول | مانو اور انورال خالدسپریم | شبھپل پل | افیوزک اینڈ علی سومرو میوزکجے پتا ہوندا | نمرہ مہرہرانجھیا وے | زین ذہیبسب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کھانےلاوا برگربریانیآلودبئی چا کلیٹماچا ڈرنکسب سےزیادہ تلاش کی جانے والی اسپورٹس کی شخصیاتبابر اعظمابھیشک شرماویرات کوہلیحارث ر ا ؤفمچل اسٹارکسب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موسیقارحاویطلحہٰ انجمنمرہ مہرہعلی ظفرحسن رحیمسب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے کری ایٹرزعلینہ عامرجنت مرزخضر عمرکنول آفتابصد میر ریپرسب سے زیادہ شو بز سیلیبریٹزعمران اشرففہد مصطفیٰماہرہ خانکنزہ ہاشمیسیف علی خان(تماشا کے فاتح)سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے رجحاناتپروڈکٹ ریویوزسافٹوئیراپڈیٹمہندی کے ڈیزائنبلی والی فنی ویڈیوزاے آئی کے استعمال/پرامپٹس
اگے پڑھیں